src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سدھو کا بیان ملک کے لیے باعث تشویش: بی جے پی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 20 نومبر، 2021

سدھو کا بیان ملک کے لیے باعث تشویش: بی جے پی


 

سدھو کا بیان ملک کے لیے باعث تشویش: بی جے پی


نئی دہلی، 20 نومبر : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو "بڑے بھائی" کے طور پر مخاطب کرنے پر کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سدھو کا بیان ملک کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ہفتہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر سدھو کا بیان کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے باعث تشویش ہے۔
مسٹر پاترا نے الزام لگایا کہ یہ کانگریس کی سوچی سمجھی سازش ہےاور مسٹر سدھو نے یہ بیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کہنے پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سدھو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ مسٹر سدھو پاکستان سے رشتہ بڑے بھائی تک لے آئے ہیں۔ وہ ماضی میں بھی پاکستان کی تعریف کرتے رہے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل کانگریس لیڈر سلمان خورشید اور منی شنکر ایر بھی اپنے بیانات میں ہندوتوا کی گستاخی کرچکے ہیں۔ اس سلسلے میں مسٹر سدھو کا بیان یونہی نہیں آیا ہے۔ یہ کانگریس کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی بھی عمران کو اپنا بڑا بھائی مانتی ہیں؟
سمبت پاترا نے کہا کہ "پنجاب ایک حساس سرحدی ریاست ہے۔ جموں و کشمیر اور پنجاب جیسی ریاستوں میں دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان ہمیشہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سرحدی ریاست کے لیڈروں میں حب الوطنی کا جذبہ ہونا چاہیے۔ انہیں اس بات کی سمجھ ہونی چاہیے کہ ہندوستان کے بارے میں کیا کہنا ہے اور کیا نہیں کہنا۔
  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages