src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا جوگیشوری دورہ : ایک لاکھ روپئے نقد کے ذریعے یاسر شیخ کی مدد: - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 30 نومبر، 2021

مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا جوگیشوری دورہ : ایک لاکھ روپئے نقد کے ذریعے یاسر شیخ کی مدد:

 



مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا جوگیشوری دورہ: 

 ایک لاکھ روپئے نقد کے ذریعے یاسر شیخ کی مدد



ممبئی(جوگیشوری )اجیت گلاس اوشیورہ گارڈن ویسٹ جوگیشوری ویسٹ ممبئی سے متصل پکی چال کے ایک مکان میں بروز اتوارچاربجے شب بھیانک آگ لگ گئی جسکی وجہ پورا گھر مع سازوسامان کے خاکستر ہوگیا،اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے یاسر شیخ نامی 22سالہ نوجوان تقریبا52فیصد 
جل گیا جو اس وقت ایس بی ایس(SBS)ہاسپٹل اندھیری ویسٹ میں زیر علاج ہے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء شمال مغربی زون حلقہ جوگیشوری وگوریگاوں کے ذمہ داران جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرین کی فوری طور پر بیس ہزار روپے کے ذریعے مددکی،
بروز دوشنبہ 29نومبر 2021کو حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت فیوضھم( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر)کی قیادت میں ایک موقر وفد جائے حادثہ پرپہونچا اور مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے صبر و شکر کی تلقین کی،اسکے بعد حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کا پر مغز بیان حالات حاضرہ کے عنوان پر صدیقیہ مسجد جوگیشوری میں ہوا،اسکے بعد حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی زخمی یاسر شیخ کی عیادت کے لئے پورے وفد کے ساتھ ایس بی ایس (SBS)ہاسپٹل اندھیری ویسٹ پہنچے اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سےایک لاکھ روپئے جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کے ذمہ داران کے حوالے کی تاکہ متاثرین کی مدد کی جاسکے مولانا محمد اسلم القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی)نے اسی وقت  زخمی یاسر شیخ کے علاج کےلئے پچاس/ 50000/ہزار روپے ہاسپٹل میں جمع کر دیا ،اور اسکے علاوہ پچاس /50000/ہزار روپے نقد یاسر شیخ کی سگی بہن کے حوالے کی تاکہ آسانی سے علاج ہوسکے،ہم خدام جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر، مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر ،الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب لیگل سیل جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے بہت ہی ممنون و مشکور ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی اکابرین کی عمروں میں برکت نصیب فرمائے اور دنیا وآخرت کی سرخروئی نصیب فرمائے، 
اس موقر وفد میں حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم(جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر )حضرت مولانا محمداسلم صاحب القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )حضرت مولانا محمد اشرف صاحب قاسمی( نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی)حضرت مولانا مفتی افضل حسین صاحب القاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی)قاری محمد فرقان صاحب (جوائنٹ سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )حضرت مولانا امجد صاحب رحمانی(خازن جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاوں )حاجی مقبول احمد خان صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاوں )جاوید عمر صاحب(نائب خازن جمعیۃ جوگیشوری وگوریگاوں )شرجیل ایوب ناندولیہ(جوائنٹ سکریٹری جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاوں )محمد یونس صاحب ہمالیہ ہوٹل والے(نائب خازن جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاوں )شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages