src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> امیتابھ بچن کے پاس اربوں کی جائیداد ہے، پھر بھی 'میگا اسٹار' کا ایک خاندان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 29 نومبر، 2021

امیتابھ بچن کے پاس اربوں کی جائیداد ہے، پھر بھی 'میگا اسٹار' کا ایک خاندان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور.




امیتابھ بچن کے پاس اربوں کی جائیداد ہے، پھر بھی 'میگا اسٹار' کا ایک خاندان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور. 




 ممبئی :   بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج کسی تعارف کے محتاج نہیں۔  امیتابھ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے سخت محنت کے بعد دولت و شہرت کمائی اور 79 سال کی عمر میں بھی اسی  جذبے سے کام کر رہے ہیں۔  بالی ووڈ کے شہنشاہ کہلانے والے بگ بی کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں۔  ان کے پاس کروڑوں مالیت کے کئی بنگلے اور مہنگی کاریں ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امیر ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے امیتابھ کا ایک خاندان غربت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔



 امیتابھ بچن کی فیملی میں ، اہلیہ جیا بچن، ابھیشیک بچن (بیٹا)، ایشوریہ رائے بچن (بہو)، آرادھیا بچن (پوتی) کو تو سبھی جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بگ بی کی ایک بوا بھی ہیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کی خالہ کے بیٹے کا نام رام چندر تھا اور ان کے بیٹے کا نام انوپ رام چندر تھا جس کی حالت آج بہت خراب ہو چکی ہے اور وہ پائی پائی کو محتاج ہے۔

 انوپ رام چندر کی حالت پہلے ایسی نہیں تھی، اب کا شمار بھی رؤسا ہوا کرتے تھے۔  تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ پیسہ ختم ہوگیا اور اب ان کا خاندان غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔  خاندان میں امیتابھ بچن جیسا بڑا نام ہونے کے باوجود آج وہ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔  ایک وقت تھا جب بچن خاندان اور انوپ کا خاندان بہت قریب ہوا کرتا تھا، لیکن ایک متنازعہ زمین کی وجہ سے تعلقات میں تلخی آگئی۔

 دراصل دونوں خاندانوں کے درمیان آبائی گھر کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔  روزنامہ بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق انوپ اس گھر کو ہری ونش رائے بچن کی یاد میں میوزیم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن امیتابھ بچن کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔  اس گھر کے تنازع کی اصل وجہ واضح نہیں ہے لیکن میگا اسٹار نے زمین اور مکان کے حوالے سے خود کو انوپ کے خاندان سے دور کر لیا۔  آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انوپ نے ابھیشیک کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔

 ایک انٹرویو میں انوپ رام چندر نے بتایا تھا کہ وہ ابھیشیک اور ایشوریہ رائے بچن کی شادی میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن ان کے حالات ٹھیک نہیں تھے اور ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وہ اتنی بڑی شادی میں شرکت کر سکیں۔  یہ بھی کہا جاتا ہے کہ امیتابھ بچن خود اپنے بھتیجے سے بات نہیں کرنا چاہتے۔  امیتابھ بچن کے پاس اتنا پیسہ ہے، اگر وہ چاہیں تو ایک لمحے میں انوپ کے خاندان کی زندگی بدل سکتے ہیں۔


 انوپ رامچندر، امیتابھ بچن کی بوا بھگوان دیہی کے بیٹے، رام چندر کے چار بیٹوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔  انوپ رشتے میں امیتابھ بچن کے بھتیجے لگتے ہیں۔  وہ کٹگھر میں ہری ونش رائے بچن کے گھر کے ایک حصے میں اپنی بیوی مردولا کے ساتھ رہتے ہیں ۔  انوپ بجلی کا کام کرتے ہیں، یہی ان کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔  تاہم، امیتابھ بچن کی طرف سے اس خاندان یا زمین کے تنازعہ پر کوئی تبصرہ منظر عام پر نہیں آیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages