src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گھریلو بازارمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 30 نومبر، 2021

گھریلو بازارمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں


گھریلو بازار میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں


  نئی دہلی، 30 نومبر : تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’اوپیک‘ کی جانب سے پیداوار میں اضافے کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی بازار میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں تیزی رہی لیکن گھریلو سطح پر آج مسلسل 26ویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ گھریلو بازر میں پٹرول اور تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل نکالنے کے اعلان کے ساتھ ہی تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون ‘کے کئی ممالک میں پھیلنے سے ایک بار پھر طلب متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں 12 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی تھی لیکن اس دوران اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار میں اضافے کو فوری طور پر معطل کرنے کا عندیہ دیا جس کے نتیجے میں گزشتہ روز اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سنگاپور میں آج کاروبار شروع ہوتے ہی خام تیل میں تیزی رہی۔ لندن برینٹ کروڈ 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 74.10 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.14 فیصد اضافے کے ساتھ 70.75 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages