src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء ارشد مدنی ضلع اورنگ آباد کی کامیاب پیروی, ہائی کورٹ کے ذریعے مظلوم لڑکی کو دلایا انصاف، ملزم کی ضمانت عرضداشت نا منظور - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 نومبر، 2021

جمعیۃ علماء ارشد مدنی ضلع اورنگ آباد کی کامیاب پیروی, ہائی کورٹ کے ذریعے مظلوم لڑکی کو دلایا انصاف، ملزم کی ضمانت عرضداشت نا منظور

 



جمعیۃ علماء ارشد مدنی ضلع اورنگ آباد کی کامیاب پیروی


 ہائی کورٹ کے ذریعے مظلوم لڑکی کو دلایا انصاف، ملزم کی ضمانت عرضداشت نا منظور 




ممبئی 15؍نومبر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی کی فکروں پر پچھلے دنوں ایک اہم موضوع پر ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں مسلم لڑکیوں کے ارتداد سے متعلق  پورے مہاراشٹر کی اکائیوں کو فکر مند کیا گیا تھا۔ اور اس سمت میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،  

اس کے بعد سے آج تک جمعیۃعلماء ضلع اورنگ آباد اپنے سرپرستوں کی ہدایت پر کام انجام دے رہی ہیں اور اپنے ماتحت ہر یونٹ کو بھی اس سنگین مسئلہ پر توجہ دلاتی رہی نیز اسی سلسلے میں سلوڑ تعلقہ کے اجنٹہ یونٹ نے ایک افسوسناک واقعہ پر جمعیتہ علماء اورنگ آباد کو متوجہ کیا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ سلوڑ تعلقہ کے اجنٹہ کے رہنے والے ایک درندے کے ذریعے ایک نا بالغ مسلم لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر جمعیتہ علماء ضلع اورنگ آباد کے صدر حافظ شیر خان نے اس مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء سے مشورہ لیا اور مقامی لیگل سلیل کے ذمہ داروں کو ہدایت جاری کی۔ بعدازاں  ضلع صدر حافظ شیر خان کی ہدایت پر موثر نمائندگی کی گئی اور بر وقت اورنگ آباد سیشن کورٹ میں اپنے وکلاء کی خدمت حاصل کی گئی تھی۔ اور نچلی عدالت نے ملزم کو دس سال کی سزا سنائی تھی۔ بعدازاں ملزم نے اپنی ضمانت کی عرضداشت اورنگ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی. جس کے بعد جمعیتہ علماء ضلع اورنگ آباد نے ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ طارق مبین کی خدمات حاصل کی اور اورنگ آباد ہائی کورٹ نے ملازم کی ضمانت کو خارج کرتے ہوئے اس کی سزا کو برقرار رکھا۔ 

جنرل سیکریٹری شیخ مجیب نے یہ واضح کیا ہے کہ جمعیتہ علماء ضلع اورنگ آباد اپنے اطراف و اکناف کے علاقوں میں اس قسم کے مزید چار واقعات کی بھی پیروی کر رہی ہے۔ تاکہ اس قسم کے مجرمین کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جا سکے اور دوبارہ کوئی وحشی اس قسم کی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔ 

آپ کو بتا دیں کہ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی اس قسم کے واقعات کی اطلاعات ملی ہیں جس میں بھولی بھالی لڑکیوں کو اپنے دام فریب میں پھنسا کر ان کی زندگیاں برباد کر دی جاتی ہیں۔ اور مجرمین پر کوئی توجہ نہیں دینے پر وہ آزادی سے دوسرے شکار کی تلاش میں گھومتے پھرتے ہیں ۔ جہاں بھی اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں وہاں کے لوگوں کو چاہیئے کے مجرمین کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے کوششیں کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages