این سی بی صرف مشہور شخصیات کو پکڑ کر فوٹو کھینچواتی ہے ، گجرات میں ملی کروڑوں کی منشیات کا کیا ؟ ادھو ٹھاکرے
نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے این سی بی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ وزیراعلیٰ ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر میں این سی بی صرف مشہور شخصیات پر نظر رکھتی ہے۔ انہیں پکڑتی ہے اور پھر ان کے ساتھ تصویریں کھینچواتی ہیں ۔ آخر کہیں اور کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ ممبئی ڈرگس کیس میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کیا منشیات ملنے کے واقعات صرف مہاراشٹر میں ہو رہے ہیں۔ گجرات کے منڈرا ہوائی اڈے پر کروڑوں روپئے مالیت کی منشیات ملی ، جبکہ این سی بی صرف گانجہ کی پڑیا پکڑنے میں مصروف ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر پولیس 150 کروڑ تک کی منشیات پکڑتی ہے۔ وہیں ، این سی بی مشہور شخصیات کو پکڑ کر ان سے گانجے کی پڑیا برآمد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے ۔ این سی بی صرف مشہور شخصیات کو پکڑنے میں مصروف ہے کیونکہ اس سے تصویریں کھینچنے کا موقع ملتا ہے۔ سرخیاں ملتی ہیں۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے این سی بی نے کچھ ہائی پروفائل لوگوں سے منشیات پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا آرین خان بھی شامل ہے۔ آرین کو ابھی ضمانت نہیں ملی ہے ۔ وہ ابھی تک جیل میں ہے۔ اس کیس نے کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔ شیو سینا اس کارروائی پر سوال اٹھاتی آئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں