src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء پونے کی جانب سے چپلون میں طلباء وطالبات کو پانچ ہزار نوٹ بکس اور پانچ سو کمپاس باکس واسٹیشنری تقسیم ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 22 ستمبر، 2021

جمعیۃ علماء پونے کی جانب سے چپلون میں طلباء وطالبات کو پانچ ہزار نوٹ بکس اور پانچ سو کمپاس باکس واسٹیشنری تقسیم ‏


جمعیۃ علماء پونے کی جانب سے چپلون میں طلباء وطالبات کو پانچ ہزار نوٹ بکس اور پانچ سو کمپاس باکس و اسٹیشنری تقسیم

 

      چپلون: خطۂ کوکن کا سیلاب زدہ علاقہ چپلون میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) روز اول ہی سے راحت رسانی کاکاکام انجام دے رہی ہیں۔۷۱/ستمبر بروز جمعہ چپلون کی مہاراشٹرہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام میں جمعیۃ علماء پونے شہر (مولانا ارشد مدنی) کی جانب سے اا/ اسکولوں کے سیلاب سے متاثر۰۰۵طلباء وطالبات کو پانچ ہزار نوٹ بکس،کمپاس باکس،اسٹیشنری واسکول بیگس تقسیم کئے گئے۔اس پروگرام کا انعقاد مہاراشٹرہائی اسکول چپلون میں کیا گیا تھا۔ پروگرام کی صدارت مولانا قاری محمد ادریس صدر جمعیۃ علماء پونے نے کی۔محمد یوسف زکاتی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء پونے نے اس موقع پر اپنی جذباتی تقریر کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کی تاریخ،خدمات اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے خطہ کوکن سیلاب زدگان کی بھرپور امدادکی تفصیلی معلومات پیش کی۔ چپلون ویمنس اینڈ چائلڈ ویلفئیرکمیٹی اورمہاراشٹر ہائی اسکول کی جانب سے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔صدر جلسہ قاری ادریس صاحب نے اس موقع پر طلباء وطالبات کی تربیت پر سبق آموز واقعات پیش کئے اور سرپرست واساتذہ کرام کو کہا کہ یہ ہمارے کل کا مستقبل وقوم کے بننے والے رہبر ہے ان کی اچھی تربیت کرنا ہمارا فرض ہے۔ آپ نے کہاکہ چپلون سروے کے دوران ہم نے یہ دیکھا تھاکہ ایسے بچے جن کے اسکول کی کتابیں،کاپیاں اور دیگر سامان سیلاب کی وجہ سے بہہ گئے تھے ہم نے ان کی تحقیق کر لسٹ تیار کی اوران کی پڑھائی متاثر نہ ہو اس کی فکر کرتے ہوئے جمعیۃ علماء پونے کی جانب سے آج ایسے ۰۰۵/طلباء طالبات کی تعلیمی امداد کی گئی۔اسی طرح جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) بازآبادکاری کا کام انجام دے رہی ہیں اور مہاڑ میں ۰۶اور چپلون میں ۲۳/مکانات تعمیر وریپرنگ شروع ہوچکی ہے۔اس پروگرام کو منعقد کرنے میں زرین رومانی نے اہم رول ادا کیا۔ہم ان کا مہاراشٹر ہائی اسکول کے سبھی ذمہ داران اوراساتذہئ کرام کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ اس موقع پر وانگڑے اردوپرائمر ی اسکول،زیڈ پی ماپاری محلہ ثریا خانم کالوستہ اسکول،زیڈ پی کھیرڈی اردو اسکول،زیڈ پی بہادرشیخ اسکول،زیڈ پی وڈار کالونی مراٹھی اسکول،مہاراشٹر ہائی اسکول،زیڈ پی گولکوٹ اسکول،پیڈے ہائی اسکول،کے ای کالسیکراسکول،پگ کنیاء اسکول کے۰۰۵/ طلباء وطالبات کو نوٹ بکس،کمپاس باکس،اسٹیشنری اور اسکول بیگس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سبھی اسکول کے طلباء،اسکول ٹیچرس اور بچوں کے سرپرست بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جمعیۃ علماء پونے شہرکے وفد میں یوسف زکاتی،آصف کھوکر،شفقت احمد،قاری شمشیر،حافظ شعیب انصاری،شاداب شیخ وغیرہ موجود تھے۔پروگرام میں مولانا عارف گھارے جمعیۃ علماء چپلون(ارشد مدنی)،مولانا مولانا حامد منیار،مفتی اسماعیل مہالدار،مولانا دادرکر،عرفان جناب،سی ای اوابراہیم دادرکر،اسکول کمیٹی چیئرمین امین خطیب،پرنسپل الیاس پٹیل سر،وائس چیئرمین کرامت میٹھاگتی،ڈائریکٹرشبیر وانگڑے،مظہر سر،انعامدار سر،چائلڈ اینڈ ویمنس ویلفئیر کی صدر ریحانہ بجلے،زرین رومانی،فہیما دادرکر،زیتون سرگرو،شروتی کدم،ثمینہ پارکر وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول سروے کیلئے پہنچے اعظم کیمپس کے ٹرسٹیان افضل خان،صابر شیخ،مشکور شیخ،سمیر شیخ کے ہاتھوں بھی اسکول نوٹ بکس،بیگس واسٹیشنری تقسیم کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages