src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> طالبان کے قبضے کے بعد افغان شہری ملک چھوڑنے کے لئے بیتاب : دل دہلانے والا ویڈیو وائرل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 16 اگست، 2021

طالبان کے قبضے کے بعد افغان شہری ملک چھوڑنے کے لئے بیتاب : دل دہلانے والا ویڈیو وائرل


 طالبان کے قبضے کے بعد  افغان شہری ملک چھوڑنے کے لئے بیتاب : دل دہلانے والا ویڈیو وائرل


افغانستان  : افغانستان میں سبھی کمرشیل سروسز کو معطل کردیا گیا ہے ، صرف یوکے ، یو ایس اور دیگر مغربی ممالک کے فوجی اڑانیں اپنے شہریوں کو واپس لے کر جارہی ہیں ۔



افغانستان میں طالبان کی حکومت کی واپسی کے ڈر کے درمیان ہزاروں افغان شہری حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملک چھوڑ کر جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ کسی بھی طرح ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی فلائٹوں پر سوار ہو کر ملک سے نکلنے کیلئے بے چین ہیں ۔ یہاں تک کہ وہ اپنی جان کی پروا بھی کررہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ طیارہ کے اندر جگہ نہیں ملنے پر وہ کسی طرح سے طیارہ کے باہر اس کے کسی حصہ کو پکڑ کر وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایسے کئی ویڈیوز نظر آرہے ہیں ۔
ایسا ہی ایک ویڈیو ٹویٹر پر ٹولو کے سربراہ لطف اللہ نجفی زادہ نے شیئر کیا ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان سے نکلنے کی ہوڑ میں وہاں کے شہری کس طرح سے رنوے پر اڑان بھرتے امریکہ فضائیہ کے طیارہ کے بند دروازے کے آس پاس چڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ، جبکہ کافی سارے لوگ طیارہ کے ساتھ دوڑ رہے ہیں ۔ ویڈیو میں لوگوں کو طیارہ میں سوار ہونے اور رنوے سے نیچے امریکی فوجی طیارہ سی 17 کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

دوسری جانب کابل ہوائی اڈہ پر کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ امریکی فوج نے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہوا میں گولیاں چلائیں تاکہ سیکڑوں شہریوں کو افغانستان کے ہوائی ٹرانسپورٹ کنٹرول پر قبضہ کرنے سے روکا جاسکے ۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ مارے گئے لوگ گولیوں سے مارے گئے یا بھگدڑ میں ۔ سبھی کمرشیل سروسز کو معطل کردیا گیا ہے ، صرف یوکے ، یو ایس اور دیگر مغربی ممالک کے فوجی اڑانیں اپنے شہریوں کو واپس لے کر جارہی ہیں ۔

ویڈیو کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ہے۔ طیارہ مکمل طور پر ہزاروں لوگوں سے گھرا ہوا ہے۔ ہوائی جہاز کے کیبن کے اندر جانے والی سیڑھی پر ، لوگ جہاز کے اندر جانے کے لیے دھکا مکی کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages