کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ، کئی مقامات پر لوٹ کی خبریں،
کابل : طالبان نے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔ لوگ طالبان کے خوف سے کسی نہ کسی طرح ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان سے صرف ایک راستہ کھلا ہے۔ کابل ایئرپورٹ۔ ایسے میں ائیر پورٹ پر بہت بڑا ہجوم جمع ہو گیا ہے۔ دریں اثنا ، ٹولو نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے ائیر پورٹ پر بغیر حجاب والی خواتین پر فائرنگ کی۔ جواب میں امریکی فوجیوں نے بھی فائرنگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ میں 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ تاہم طالبان نے ہوائی اڈے پر فائرنگ کی تصدیق نہیں کی۔ اس وقت ایئرپورٹ امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔
کابل چھوڑنے کے لیے ائیرپورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ پہنچ گئے ہیں جن کے پاس نہ ویزہ ہے اور نہ ہی ٹکٹ ۔ لوگوں کو کابل میں موبائل ریچارج کرانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ایسی صورت حال میں ، لوگ انٹرنیٹ اور کال کریڈٹ ایمرجنسی کیلئے بچا رہے ہیں۔ طالبان جنگجو کابل کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ کئی جگہ لوٹ مار کی خبر ہے۔ عام شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 17 اگست کی صبح 8 بجے تک اپنے گھروں میں قید رہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں