src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبر شپ کا حصہ بنیں ، جمعیة علماء ہند (ارشدمدنی )نشست کا کامیاب انعقاد شہری جمعیةعوامی مسائل کو فوری حل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے (حافظ عبدالعظیم) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 اگست، 2021

ممبر شپ کا حصہ بنیں ، جمعیة علماء ہند (ارشدمدنی )نشست کا کامیاب انعقاد شہری جمعیةعوامی مسائل کو فوری حل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے (حافظ عبدالعظیم)

 

ممبر شپ کا حصہ بنیں ، جمعیة علماء ہند (ارشدمدنی )نشست کا کامیاب انعقاد شہری جمعیة عوامی مسائل کو فوری حل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے (حافظ عبدالعظیم)



اورنگ آباد : ۴ اگست (راست) جمعیة علماءکی شاندار تاریخ رہی ہے جس نے بلا مسلک و مشرب عوامی و سماجی خدمات کو انجام دیا ہے ۔ چاہے وہ فسادا ت کا معاملہ ہو یا سیلات متاثرین کی مدد کا معاملہ ہو ، ہر نازک موڑ پر جمعیة نے عوام کی خدمت کی ہے حالیہ کوکن کے تباہ کن سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے جمعیة نے خطیر رقم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چپلون ، مہاڈ میں آفس بناکر سروے کا کام جاری ہ ان متاثرین کے لئے اورنگ آباد سے تقریباً دس لاکھ روپئے کی رقم ممبئی آفس روانہ کی جائے گی انشاءاللہ ، اس طرح کے خیالات کے اظہار حافظ اقبال انصاری نے مسجد بلال نزد سرسید کالج ، روشن گیٹ ، اورنگ آباد میں کیا ہے ۔ اس نشست کا انعقاد حافظ عبدالعظیم شہر صدر جمعیة علماءاورنگ آباد کی زیر صدارت مورخہ یکم اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر منقعد ہوا ۔ اس موقع پر اپنی مخاطبت میں حافظ عبدالعظیم نے کہا کہ جمعیة علماءکی ممبر شب کا کام جاری ہے ۔ عوام زیادہ سے زیادہ جمعیة کی ممبر بنیں جس قدر ممبر بنیں گے اسی قدر جمعیة مضبوط ہوگی ۔ ممبرسازی مہم کے لیے شہر اورنگ آباد کو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ آپ نے تینوں زون کے لیے بطور صدر سینٹرل حلقہ سے قاضی شریعت مولانا محمد یونس قاسمی ، مشرق سے حافظ محمد عیسی اور مغرب زمن سے مولانا صادق ندوی کے ناموں کا اعلان کیا ۔ جن کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ممبر شپ کی ذمہ داری نبھائے اس سلسلہ میں جلدہی لائحہ علم ترتیب دے کر اپنے اپنے حلقوں میں کام کا آغاز کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ اس موقع پر آئے ہوئے تمام ہی علماءو ائمہ کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں کوکن سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ اکھٹا کریں ۔ جہاں مقامی جمعیة کے ذمہ داران پہنچ سکتے ہیں ان کا تعاﺅن کریں ۔ اور جن علاقوں میں ہمارے ذمہ داران نہیں پہنچ سکے ان علاقوں سے لوگ اپنے طورپر جمعیة کے آفس پرفنڈجمع کروانے کی کوشش کریں ۔ موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کا موں کو مقررہ وقت میں انجام دیناہے ۔ جس کی تمام ہی حاضرین نے حامی بھری ۔ آپ نے زور دے کر کہاکہ شہری جمعیة جس قسم کے بھی عوامی مسائل ہوں گے اُسے حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لہذا اپنے علماءکرام سے گزارش کریں گے وہ اپنے فریضئہ امامت کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ نشست کا اغراض و مقاصد کے پیش نظر حاضرین نے بھی اپنی تجاویز رکھی ۔ اس موقع پر حافظ سر نے قرآن قرآن و حدیث فیسٹول کا دس اگست تا پندرہ اگست جاری رہنے کا اعلان کیا ۔ اور تمام ہی علماءو ائمہ کرام سے شرکت کرنے اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس نشست میں شہر بھر سے حفاظ علماء، ائمہ کرام اور سماجی خدمت گاروں میں مولانا محمد یوسف ملی ، مولانا قیصر خان ، حافظ انصار ، مولانا عتیق الرحمن ندوی ، حافظ لیاقت ، حافظ اختر، حافظ اظہر ، حافظ محمد یونس ، حافظ عبدالرزاق ، مولانا علیم الدین اشاعتی ، عتیق پالودکر ، محسن بھائی گارکھیڑہ اور ان کی ٹیم مولانا علیم الدین ودیگر حضرات بڑی تعدادمت میں شریک نشست تھے۔ حافظ ہارون امام نگینہ مسجد نے تلاوت قرآن کریم اور حافظ عبدالرزاق نے حدیہ نعت پیش کیا ۔ مولانا قیصر نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ تمام ہی حاضرین کی ہم طعامی کے ساتھ مولانا محمد یونس قاسمی کی دُعا پر نشست کا اختتام عمل میں آیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages