src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شیوشینا کو لگا بڑا جھٹکا : تین بار ایم ایل اے رہ چکے اشوک شندے کانگریس میں شامل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 4 اگست، 2021

شیوشینا کو لگا بڑا جھٹکا : تین بار ایم ایل اے رہ چکے اشوک شندے کانگریس میں شامل


شیوشینا کو لگا بڑا جھٹکا : تین بار ایم ایل اے رہ چکے اشوک شندے کانگریس میں شامل 


 مہاراشٹر کے سابق وزیر اور تین بار شیو سینا کے ایم ایل اے اشوک شندے  منگل کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔  وہ وردھا ضلع کے ہنگن گھاٹ اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔  انہوں نے مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔  ان کے اس اقدام کو شیوسینا کے لیے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔  کانگریس اور شیوسینا دونوں مہاراشٹر کے حکمراں اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ ہیں۔  اس دل بدلی  سے ایک بار پھر اتحاد(اگھاڑی) کے مستقبل پر بحث شروع ہوگئی ہے۔  اس موقع پر نانا پٹولے نے کہا کہ جب سے مہا وکاس اگھاڑی حکومت برسر اقتدار آئی ہے ، کانگریس میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  اس سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس پر لوگوں کا بھروسہ مستحکم ہورہا ہے۔

 پٹولے نے یہ بھی کہا کہ کئی دوسری پارٹیوں کے لیڈر بھی کانگریس میں شامل ہونے کے لیے تار ہیں۔  مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ کانگریس آئندہ اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages