src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کورنٹائن کے خوف سے والد کی لاش کے ساتھ 4 دن رہیں بیٹیاں ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 اگست، 2021

کورنٹائن کے خوف سے والد کی لاش کے ساتھ 4 دن رہیں بیٹیاں ۔


 کورنٹائن کے خوف سے والد کی لاش کے ساتھ  4 دن رہیں بیٹیاں ۔
  

 ممبئی سے متصل ویرار علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔  جہاں دو بہنیں اپنے والد کی موت کے بعد چار دن تک ان کی لاش  کے ساتھ رہیں۔  دراصل ، لڑکیوں کے والد کی یکم اگست کو موت ہوگئی تھی ۔  لیکن اس بات کی  بھنک  کسی اور کو نہ لگے ، اس لیے لڑکیوں نے لاش کے قریب کافور اور خوشبودار اگربتی جلا  رکھی تھی ۔  دو بہنوں میں سے بڑی بہن نے سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے.   جبکہ چھوٹی بہن کو وہاں موجود لوگوں نے بحفاظت بچالیا ہے  جب وہ خودکشی کرنے گئی تھی۔  پولیس نے اس معاملے میں لڑکی سے تفشیش  کی تو سارا معاملہ منظر عام پر آیا ۔  لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد کی پنشن سے گھر چلتا تھا ۔

 لڑکی نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ  گھر میں
اس کی بوڑھی ماں بھی ہے جو ذہنی معذور ہے  ۔  گھر کی مالی حالت بہت خراب ہے۔  دونوں بہنوں کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔  یہ واقعہ ویرار ویسٹ کے گوکل ٹاؤن شپ کمپلیکس میں اگروال بروکلین پارک عمارت کے ساکن ہری داس سہاکار کے خاندان میں پیش آیا۔  فی الحال پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔  تاکہ متاثرہ خاندان کو ضروری مدد دے کر حوصلہ دیا جا سکے۔  پولیس کے ذریعہ بچائی گئی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ ان کے والد کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔  ایسی صورتحال میں ، اب انہیں کوویڈ کیئر سینٹر میں قرنطینہ ہونا پڑے گا۔  اس وجہ سے دونوں بہنوں نے باپ کی لاش کو چار دن تک اپنے گھر میں ہی رکھا۔  بعد ازاں پولیس نے پنچنامہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages