src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا امکان . ساحلی علاقوں میں 'یلو الرٹ' جاری. ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 18 اگست، 2021

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا امکان . ساحلی علاقوں میں 'یلو الرٹ' جاری. ‏


ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا امکان . ساحلی علاقوں میں 'یلو الرٹ' جاری. 


 پچھلے دو ہفتوں سے روٹھی ہوئی بارش ایک بار پھر مہربان  دکھائی دے رہی ہے .. منگل کو ممبئی کے کئی علاقوں میں بارش ہو ئی اسی طرح بدھ کو بھی صبح سے ہی کئی علاقوں میں بارش کنزول  جاری ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق  خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کی وجہ سے ، اگلے تین چار دنوں تک مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔  محکمہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ممبئی میں درمیانی بارش ہوگی ، ساتھ ہی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے ۔

 آئی ایم ڈی ممبئی کی ڈپٹی ڈائریکٹر شبھانگی بھوٹے نے کہا کہ  مراٹھواڑہ ، وسطی مہاراشٹر ، ودربھ اور کوکن علاقوں میں اگلے تین دنوں میں
 انتہائی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات نے 16 اور 18 اگست کے درمیان پالگھر ، تھانے ، رائے گڑھ اور رتناگری اضلاع کے ساحلی علاقوں میں "کئی مقامات پر شدید بارش" کی پیشن گوئی کے ساتھ 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages