ممبئی ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی مشروط طور اجازت دے دی ۔
ممبئی ہائی کورٹ نے شیعہ برادری کو کچھ شرائط کے ساتھ محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔ دو ججوں کی بینچ نے کہا کہ 20 اگست کو تین گھنٹے کے جلوس کے دوران کورونا وائرس کے پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے صرف 7 ٹرکوں کے ساتھ جلوس نکالنے کی اجازت ہوگی۔ہر ٹرک میں 15 سے زیادہ افراد نہیں ہونے چاہئیں۔
بنچ نے کہا کہ صرف وہی افراد جو کورونا کی دونوں ویکسین لے چکے ہیں اور آخری خوراک لے کر 14 دن ہوگئے ہیں ، صرف ان افراد کو ہی ٹرک میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔ تاہم محرم کے دوران جلوس اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دینے کے لئے پبلک پراسیکیوٹر پورنیما کنتھاریا نے درخواست کی مخالفت کی اور دلیل دی کہ
مذہبی جلوس میں بھیڑ کو قابو کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔
بینچ نے یہ حکم آل انڈیا ادارہ تحفظ حسینیہ کی درخواست پر منظور کیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ راجندر شیروڈکر نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ تعزیہ نکالنا اور پانی کی سبیل لگانا شیعہ برادری کی مذہبی رسومات کا ایک حصہ ہے۔ اس کے بغیر رسم مکمل نہیں ہوگی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں