src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں جنتا دل سیکولر ایک بار پھر بڑی طاقت بن کر ابھرنے کے موڈ میں , 27 اگست، بروز جمعہ کو انصار جماعت خانہ میں ایک بڑے اجلاس میں جنتادل سیکولر کے نئے صدر کا اعلان ہوگا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 12 اگست، 2021

مالیگاؤں میں جنتا دل سیکولر ایک بار پھر بڑی طاقت بن کر ابھرنے کے موڈ میں , 27 اگست، بروز جمعہ کو انصار جماعت خانہ میں ایک بڑے اجلاس میں جنتادل سیکولر کے نئے صدر کا اعلان ہوگا


مالیگاؤں میں جنتا دل سیکولر ایک بار پھر بڑی طاقت بن کر ابھرنے کے موڈ میں , 27 اگست، بروز جمعہ کو انصار جماعت خانہ میں ایک بڑے اجلاس میں جنتادل سیکولر کے نئے صدر کا اعلان ہوگا 
 
مالیگاؤں (خیال اثر) کل شب نو بجے، جنتادل سیکولر  کے ذمہ داران اور ورکروں کی ایک پُر ہجوم و پُر جوش میٹنگ کا انعقاد آگرہ روڈ  پر واقع جنتادل سیکولر کی رابطہ آفس المعروف حنیف شوّال بنگلے  پر ہوا. میٹنگ کے انعقاد کا مقصد یہ رہا کہ جنتادل سیکولر کے شہری صدر کی تقرری کیلئے کیا لائحۂ عمل طئے کیا جائے، اس پر ذمہ داران و ورکر مشورہ کرلیں تاکہ صدر کے انتخاب میں آسانی ہو. مختصر نوٹِس پر بُلائی گئی اس میٹنگ کیلئے ورکروں کا جوش قابلِ دید تھا. میٹنگ کی صدارت ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری  نے فرمائی. 
ساتھی بلند اقبال کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے اور اسمبلی الیکشن 2019 کی تیاریوں کو رفتار دینے کیلئے اُس وقت مالیگاؤں شہر جنتادل سیکولر کا عہدۂ صدارت مستقل طور پر پُر نہ کرتے ہوئے  ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری و محترمہ شانِ ہند نہال احمد کو کارگذار صدر نامزد کردیا گیا تھا.
         فی الحال پارٹی کے وسیع ہوتے ہوئے عوامی رابطے  اور کام کاج کے مدنظر شِدّت سے یہ بات محسوس کی جارہی ہے کہ جنتادل سیکولر کے شہری صدر کا با ضابطہ انتخاب عمل میں لایا جائے. اس مقصد کیلئے گذشتہ دنوں کارگذار صدر ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری  کے ذریعے پارٹی کے سبھی عہدوں اور باڈی کو برخاست کرنے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے. 
       ساجدہ نہال احمد، شانِ ہند نہال احمد، مستقیم ڈِگنیٹی، سہیل عبدالکریم، پروفیسر خان رضوان اللہ، مولانا صغیر شمسی، خالد الفرحت، صدر الدین مقادم سمیت دیگر مقررین نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے جنتادل سیکولر کی ماضی تا حال کار گذاریاں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں جنتادل سیکولر ہی واحد پارٹی ہے جس نے اقتدار اور اپوزیشن دونوں جگہ رہتے ہوئے عوامی کام کاج کو اولیت دی ہے. یہ کام ساتھی نہال احمد صاحب کے اولین وقتوں سے تاحال جاری ہے. یہی وجہ ہے کہ مالیگاؤں شہر میں جنتادل سیکولر کا گراف مسلسل اوپر کی جانب رواں دواں ہے. اس لئے ضروری ہے کہ جلد از جلد نہ صرف پارٹی کے مستقل صدر کا انتخاب کیا جائے بلکہ شہر بھر کی ذمہ دار باڈی کے ساتھ ساتھ وارڈ وائز تنظیم کی روپ ریکھا طئے کی جائے. اس تعلق سے مقررین سمیت ورکروں نے بھی مفید مشورے دیئے.
      پارٹی کے عہدۂ صدارت کیلئے شہریانِ مالیگاؤں سے عموماً اور عمائدینِ شہر سے خصوصاً رائے مشورہ کرنے اور حالات جاننے کیلئے ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری، رشید سیٹھ ایولے والے، سہیل عبدالکریم، کلیم شاہ بھیّا لال، ناصر کرانہ والا، عارف حُسین پاپا اور ڈاکٹر فیروز سفینہ پر مشتمل سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی. یہ کمیٹی فوری طور پر فعال ہو کر شہر بھر میں لوگوں سے ملاقات کرے گی، رائے مشورہ لے گی اور 27 اگست، بروز جمعہ کو انصار جماعت خانہ میں ایک بڑے اجلاس میں جنتادل سیکولر کے نئے صدر کا اعلان کرے گی.
      میٹنگ کے آخر میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری نے ساتھی نہال احمد صاحب کے وقت سے صدر کے انتخاب کیلئے پارٹی کی پالیسی کیا ہوتی ہے، ممکنہ صدر میں کیا خواص ہونے چاہئیں، جیسے نکات پر روشنی ڈالی اور یہ امید ظاہر کی کہ جنتادل سیکولر کا نیا صدر پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا.
       میٹنگ میں پارٹی ذمہ داران، با اثر شخصیات و جیالے ورکروں کی کثرتِ تعداد کی وجہ سے شرکاء میٹنگ کے نام فرداً فرداً لکھنے سے احتراز کیا جا رہا ہے. میٹنگ کے اختتام پر شرکاء کیلئے بہترین عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages