src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بیوی کو گاؤں سے واپس بلانے کے لئے رچی خوفناک سازش ، 8 سالہ بیٹے کی سجائی ارتھی، بیٹی کے گلے میں ڈالا پھانسی کا پھندہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 12 اگست، 2021

بیوی کو گاؤں سے واپس بلانے کے لئے رچی خوفناک سازش ، 8 سالہ بیٹے کی سجائی ارتھی، بیٹی کے گلے میں ڈالا پھانسی کا پھندہ


بیوی کو گاؤں سے واپس  بلانے کے لئے رچی خوفناک سازش ، 8 سالہ بیٹے کی سجائی ارتھی، بیٹی کے گلے میں ڈالا پھانسی کا پھندہ

  ممبئی : مہاراشٹر میں ایک شخص نے غصے میں گاؤں گئی ہوئی اپنی بیوی کو  واپس لانے کے لیے بچوں کی موت کی جھوٹی کہانی بنائی ۔  یہی نہیں ، اس نے بیٹی کے گلے میں پھانسی کا پھنسی  اور بیٹے کی ارتھی کی تصویر تک بیوی کو بھیج دی ۔  پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ سچیت گوڑ کی بیوی ناراض ہو کر گاؤں چلی گئی تھی ۔  گور نے اسے واپس لانے کے لیے یہ سب کیا۔


 پڑوسیوں کو اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب وہ شخص بیٹی کے گلے میں پھندہ ڈال رہا تھا۔  اس دوران بیٹی خوف سے چیخنے لگی۔  اس کی آواز سن کر پڑوسی آگئے اور بچوں کی جان  بچائی ۔  پھر پڑوسیوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔  کرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے گوڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔

 پولیس نے بتایا کہ بیوی کو واپس بلانے کے لیے اس نے سب سے پہلے بیٹے کو سفید کفن سے  اڑھادپا اور اس پر پھولوں کے ہار ڈال دیئے۔  8 سالہ بیٹا بھی اپنے والد کے کہنے میں آگیا اور خاموشی سے سویا رہا ۔  لیکن جیسے ہی اس نے 13 سالہ بیٹی کے گلے میں پھندہ ڈالا ، اس نے فورا شور مچا دیا۔

 سینئر پولیس افسر پرکاش بیلے نے بتایا کہ گوڑ نشے کی حالت میں  بیوی بچوں کو  مارتا تھا۔  2 سال پہلے بیوی گاؤں چلی گئی تھی ۔  کچھ دن پہلے ، گوڑ گاؤں گیا اور بچوں کو اپنے ساتھ ممبئی لے آیا۔  پڑوسیوں نے بتایا کہ جب وہ بیٹی کی چیخ پکار  پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ وہ شخص اس کے پاؤں کے نیچے سے بالٹی  ہٹا کر پنکھا چلانے والا تھا ۔ جب پولیس نے اسے گرفتار کیا اس وقت وہ نشے میں تھا ۔  اس کے بعد پولیس اسے کورٹ لے گئی جہاں سے اسے 3 دن کی کسٹڈی میں بھیج دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages