src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اجمیر : گھوڑی کا دلہے کو لے کرفرار ہونے کا ویڈیو وائرل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 27 جولائی، 2021

اجمیر : گھوڑی کا دلہے کو لے کرفرار ہونے کا ویڈیو وائرل


اجمیر : گھوڑی کا دلہے کو لے کرفرار ہونے کا ویڈیو وائرل


ریاست راجستھان میں شادی کے موقع پر دلہے کو سوار کرنے کے لیے منگوائی گئی گھوڑی دلہے کو لے کر ہی فرار ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ راجستھان کے علاقے اجمیر کے قریب رام پورہ گاؤں میں پیش آیا۔ دلہا جب گھوڑے پر بیٹھ کر دلہن کے گھر بارات لایا تو کسی شرارتی بچے نے اس کے قریب پٹاخہ جلادیا جس سے وہ بِدک گئی اور دلہے کو لے کر ہی فرار ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑی پر سوار دلہا ڈر اور خوف کے ساتھ گھوڑی کی سواری کرتا رہا، کہیں کہیں گھوڑی سے اترنے کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔ شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے بھی بھاگتی ہوئی گھوڑی کے پیچھے دوڑ لگائی لیکن 4 کلومیٹر دور جانے کے بعد  گھوڑی قابو میں آئی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام واقعے میں دلہے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages