علاقۂ کوکن کے سیلاب زدگان کی امداد اور راحت رسانی کے لئے جمعیۃ علماء بھیونڈی کی منصوبہ بند ہنگامی میٹنگ
ممبئی 28/جولائی : شہر بھیونڈی کی مشہور اور معتبر دینی درسگاہ جامعہ سراج العلوم میں مفتی لئیق احمد قاسمی صدرِ جمعیۃ علماء بھیونڈی کی صدارت میں جمعیۃ علماء بھیونڈی کے اراکین منتظمہ، مدعوین خصوصی، ائمہ کرام، موذنین، ابنائے قدیم جامعہ ہٰذا، شہر کی مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران اور معززین شہر کی
علاقۂ کوکن کے سیلاب زدگان کی امداد اور راحت رسانی کےتعلق سے ایک اہم اور بامقصد میٹنگ منعقد ہوئی ، میٹنگ کا آغاز قاری عتیق احمد استادجامعہ ہٰذا کی تلاوت سے ہوا، جنرل سیکریٹری مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی نے افتتاحی کلمات میں میٹنگ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور پھرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی دامت برکاتہم نے قدرے تفصیل کے ساتھ علاقہ کوکن کی صورتِ حال سے آگاہ فرمایا
آپ نے دوران خطاب امیرالہندحضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی (صدرِجمعیۃ علماء ہند)کی اس بابت فکرمندی اورتشویش نیز علاقہ کوکن میں خدمات کی تلقین کا بڑے ہی پردرد انداز میں تذکرہ فرمایا اور تمام حاضرین سے دردمندانہ اپیل کی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے بلکہ حالات کے پیشِ نظر بسا اوقات اس کا رتبہ بہت ساری عبادتوں سےبڑھ جاتا ہے اور حضرت مولانا نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ کے واقعہ کےحوالے سے اسے مدلل بھی کیا
دورانِ گفتگو حضرت نے اس رُخ سےجمعیۃ علماء ہند کی وسیع خدمات اورمرتب ومنظم انداز میں ریلیف کا کام کرنے اورباز آبادکاری کرنے کے وسیع تجربات کا بھرپور تذکرہ فرمایا اور تمام احباب سے اپیل کی کہ ان شاءاللہ حضرت صدرِ جمعیۃ کے منشاء کے مطابق ہمیں وقتی ریلیف کاری کے ساتھ ساتھ غریبوں کی باز آبادکاری کے میدان میں بھی قابلِ قدر کام کرنا ہے اور اس کے لئے وسائل افراد اور فنڈ کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنی بساط کے بقدر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔
الحمدللہ تمام حاضرین نے اس تعلق سے اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم کیا۔ جمعہ کے روز عوامی چندے کے لئے مساجد میں اعلانات اور کچھ کمیٹیاں تشکیل دے کر انفرادی اور خصوصی ملاقات کا بھی مشورہ طے پایا ہے
لہذا تمام اہلِ خیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کو ایک اہم عبادت سمجھ کر انجام دینے کی کوشش کریں۔
مولانا نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سردست وہاں پر، چٹائی، بستر، پینےکےپانی، شیرخواربچوں کے لئے دودھ، بالٹی، مگ، لنگی اورخواتین کے پہننے کے کپڑے اور جانماز نیز دواؤں کی سخت ضرورت ہے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کےنائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی بیڑ کی سرکردگی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی دواؤں کے ساتھ وہاں پہونچ رہی ہے اسی طرح حاجی محمد مکی سیٹھ مالیگاؤں کی طرف سے تین ہزار لنگیاں اور ہزار مصلے بھی پہونچ رہے ہیں ابھی تک جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے تیرہ ہزار دو سو لیٹر پانی دو ہزارچٹائی، دو ہزار چادریں ، تقریبا ایک ہزار کلوخشک امول دودھ اور کچھ دواؤں کے کارٹون تین گاڑیوں میں مدرسہ تعلیم القرآن دابھول مہاڑ سینٹر بھیجے جاچکے ہیں اور ان شاءاللہ راستہ کھلتے ہی اسی طرح چپلون وغیرہ میں بھی یہ سامان بھیجے جائیں گے اور وقت آنے پر باز آبادکاری کا کام بھی بڑے پیمانے پر انجام دیا جائے گا
صدر مجلس حضرت مولانا مفتی لئیق احمد صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی نے اپنے ناصحانہ خطاب میں سب سے تعاون کی اپیل کی اور آپ ہی کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا، الحمدللہ شہر کے تمام اطراف سے احباب نے شرکت فرمائی خاص طور پرمفتی محمد یاسین ، مفتی محمد خالد ، مفتی فیاض احمد ،مولانا نوراللہ ، مولانا ریاض الدین ،جامعہ کے اساتذہ کرام، مولانا فیاض احمد قاسمی فرقانیہ، مولانا غفران احمد قاسمی،مولانا کفیل احمد قاسمی، مولانا محمد قاسمی مولانا محمد فیصل قاسمی، ابوظفربلڈر، محمد راحیل حاجی شکیل عیدو کمپاؤنڈ، محمد عمار ماسٹر محمد یاسین ماسٹر کمپاؤنڈ، فرحان احمد مالوی تھانہ روڈ، نائب بھائی پٹیل نگر
اکبر ارشد صدیقی، وسیم طفیل احمد صدیقی، معظم ثناءاللہ انصاری، حاجی حسیب الرحمان (حسوبھایی) ابرار بھائی، قاری ظہیر الدین مدرسہ ارقم مولانا محمد ارشد شانتی نگر اور بہت ساری جمعیتی، جماعتی، سیاسی سماجی اور ملی شخصیات نےمفیداوراہم مشوروں سےنوازااورتمام حاضرین ایک درخواست پر جمعیۃ علماء بھیونڈی کے ممبر بھی بن گئے، اللہ تعالٰی سے دعا ہے وہ ہمیں ہمت اور حوصلے کےساتھ دینی کاموں ہمیشہ لگے رہنے کی توفیق بخشے، آمین
منجانب: جمعیۃ علماء بھیونڈی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں