عمرہ کے لئے سعودی حکومت نے جاری کیا ویزہ ، 10 اگست سے روانگی کا اعلان ،
عمرہ کے لئے جانے والے افراد کے لئے خوشخبری ہے۔ عمرہ کے لئے پیر سے سعودی حکومت نے ویزہ دینے کا آغاز کردیا ہے۔ 10 اگست سے عمرہ کے لئے سعودی عرب آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کورونا وباء کی وجہ سے گذشتہ سال کی طرح حج کا سفر منسوخ کردیا گیا تھا ، لیکن وہاں کی حکومت نے عمرہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی عرب نے ایک محرم 1443 ہجری سے شروع ہونے والے بین الاقوامی عمرہ سفر کی بحالی کا اعلان کیا ہے ، جس میں دنیا بھر کے ممالک کو مشروط اجازت دے دی گئی ہے جہاں سے سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازیں کھلی ہیں ۔ پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، ارجنٹینا ، برازیل ، جنوبی افریقہ اور نو دیگر ممالک براہ راست سعودی نہیں جاسکیں گے۔ یہاں کے لوگوں کو لبنان یا کسی تیسرے ملک میں 14 دن کے لئے قرنطین (کوارٹنائن) کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ہندوستان سے جانے والوں کو دبئی میں کوارٹنائن کیا جائے گا۔ انہیں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی ہونا چاہئے ۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ذریعہ ایک منظور شدہ عمرہ ایجنسی کے ذریعے آنے کی اجازت ہوگی۔ عمرہ کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگ جا سکتے ہیں۔ بچوں کو ابھی عمرہ کے لئے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں