src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ‎آدھار کارڈ کی درستی کے نام پر شہر میں لوٹ مار..... عوام بے بس، نمائندے، انتظامیہ خاموش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 12 جولائی، 2021

‎آدھار کارڈ کی درستی کے نام پر شہر میں لوٹ مار..... عوام بے بس، نمائندے، انتظامیہ خاموش


ادھار کارڈ کی درستی کے نام پر شہر میں لوٹ مار..... عوام بے بس، نمائندے، انتظامیہ خاموش

اپوزیشن لیڈر شان ہند کی مداخلت سے سرکاری فیس پر اسکولوں میں ادھار درستی کا کیمپ لگانے کیلئے تحصیلدار کا وعدہ 

مالیگاؤں 12 جولائی 2021 بروز پیر : کرونا مہاماری کے بوجھ سے شہریان کی ابھی معاشی حالت ٹھیک بھی نہیں ہوئی کہ کاروباری مندی کی جکڑ میں شہر آگیا، ایسے حالات میں غریب امیر سب کے لئے ایک ایک پیسہ کی اہمیت ہے. وہی دوسری جانب آدھار مافیاؤں نے عوامی پیسوں کی لوٹ مار کا دھندہ اٹھا رکھا ہے. ادھار کارڈ کی درستی کے نام پر 300 سے 500 حتیٰ کہ 1000 روپیہ تک ایک کارڈ کی درستی کے نام پر عوام سے پیسہ وصول کر رہے ہیں. عام شہری CAA-NRC-NPR کے خوف سے اور اسکولوں میں لگنے والے درست شدہ ادھار کارڈ کیلئے ادھار مافیاؤں کے شکنجے میں آتے ہوئے مجبوراً زائد پیسے دے رہے ہیں. ادھار مافیاؤں کی دھاندل شاہی پر نہ تو کوئی عوامی نمائندے کچھ بول رہے ہیں اور نہ ہی سرکاری آفیسران کوئی کارروائی کر رہے ہیں جس سے عوام کو راحت ملے.
               عوام کی پریشانیوں اور ادھار مافیاؤں کی دھاندلی کو دیکھتے ہوئے جنتادل سیکولر کار گذار صدر و اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد  نے 2 روز قبل مقامی تحصیلدار کو خط لکھ کر ادھار سینٹرس پر ہونے والی پیسوں کی لوٹ مار سے آگاہی کروائی، اسی ضمن میں آج جنتادل سیکولر کا ایک وفد اپوزیشن لیڈر شان ہند  کی قیادت میں تحصیلدار آفیسر سے ملا.
               شہریان کی نمائندگی کرتے ہوئے شان ہند نہال احمد نے تحصیلدار سے مطالبہ کیا کہ ادھار مافیاؤں پر لگام لگایا جائے ساتھ ہی عوام کو سہولت ملے اس لئے شہر کی سرکاری، پرائیویٹ اسکولوں میں سرکاری فیس پر 50 روپیہ میں ادھار درستی کا کیمپ لگایا جائے جس سے شہریوں کو اسکا دہرا فائدہ ہوگا، اول تو یہ کہ اپنے گھر کے قریب کی اسکول میں لوگ اپنا ادھار درست کروا سکے گے اور دوسرا یہ کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کی لوٹ مار نہیں ہوگی. تحصیلدار نے تمام باتوں کو بغور سننے کے بعد کہا کہ زائد فیس لینے والے ادھار سینٹر والوں کے خلاف عوام ہمارے پاس شکایت کرے ہم اُن پر قانونی کارروائی کریں گے. اسی کے ساتھ تحصیلدار  نے کہا کہ ہم شہر کی تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولوں کی تعداد کی لسٹ بنا کر شیڈول کے مطابق سرکاری فیس پر عوام کی سہولت کیلئے ادھار درستی کیمپ لگائے گے.
               شان ہند نہال احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے اور پیسوں کی لوٹ مار سے روک تھام کیلئے ہم نے تحصیلدار سے جو مطالبہ کئے اُسے پورا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے مطالبہ پورا ہو اس کیلئے ہم تحصیلدار آفس سے مسلسل رابطہ بنائے رکھے گے بصورت مطالبہ پورا نہیں ہوا تو ہم ضلعی سطح کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کریں گے. اخیر میں شان ہند صاحبہ نے شہریان مالیگاؤں سے اپیل کی ہیکہ زائد فیس دے کر اپنے ادھار کارڈ کی درستی نہ کروائے، اگر آپ سے کوئی بھی آدھار سینٹر والا سرکاری فیس سے زائد رقم کا مطالبہ کرتا ہوتو اس کی شکایت ہم سے کریں ہم اس ادھار مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں آپ کی پوری مدد کرے گے. اج کے وفد میں شان ہند نہال احمد   کے علاوہ عمران باقی، ابواللیث انصاری، افتخار احمد بیلباغ، نوید اشرفی، شاہد قصوی، بلال احمد ملا، وغیرہ شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages