مالیگاؤں : بینک میں طلبہ کا اکاؤنٹ کھولنے کے لئے مرد و خواتین کے ساتھ طلباء و طالبات کو دشواریوں کا سامنا
رونق آباد کی عضباء سوسائٹی نے فوری طور پر اپنی آفس میں سینٹر قائم کیا. کہاں ہیں عوامی نمائندگان ؟
مالیگاؤں (نامہ نگار) حالیہ لاک ڈاؤن کے ایام میں جب کہ اسکولیں تالا بندی کا شکار ہیں. حکومت نے اعلان کیا کہ پرائمری نظام تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو شالیہ پوشن آہار کے تحت مہیا کی جانے والی کھچڑی کا نظام بھی مسدود ہے. اس کا متبادل دریافت کرتے ہوئے حکومت نے اعلان کیا کہ تمام طلبہ کے اکاؤںٹ میں کھچڑی میں خرچ ہونے والا روپیہ منتقل کیا جائے گا جس کے لئے ضروری ہے کہ پرائمری کے تمام طلبہ کا بینک میں اکاؤںٹ موجود ہو. جیسے ہی یہ خبر مالیگاؤں میں پھیلی ویسے ہی لوگوں کا جم غفیر ان مقامات پر دوڑ پڑا جہاں بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولیات موجود تھیں لیکن جب ضرورت مند افراد سینکڑوں روپیہ کرایہ آمد و رفت میں خرچ کرتے ہوئے مذکورہ مقامات تک پہنچے تو انھیں حائل دشواریوں سے بہتر نظر آیا کہ انھوں نے بینکوں میں اکاؤںٹ کھولنے سے بھول جانا بہتر جانا. کیونکہ مضافاتی علاقوں سے نشان زدہ مقامات تک پہنچنے کے لئے سینکڑوں روپیہ خرچ کرنا اور پھر واپسی کے لئے بھی سینکڑوں روپیہ خرچ کرنا اس پر ستم یہ کہ کسی کا آدھار اپڈیٹ نہیں یا کاغذات کی کمی و بیشی نے بیشتر افراد کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا.زیرو بیلنس پر اکاؤںٹ کھولنے کی سہولت جب ہزاروں کے خرچ تک تجاوز کر گئی تو مزدور پیشہ افراد نے افروز خان سے اس بار گراں کے متحمل نہ ہونے کی شکایت کی. بے شمار افراد نے افروز خان ,پرویز خان کے علاوہ عضباء سوسائٹی کے دیگر اراکین سے یہی شکایت کی تو ذمہ داران اس سنگین مسئلے پر متحرک ہوئے اور جس سینٹر پر لوگوں کا اژدھام موجود تھا اس سینٹر کے ذمہ داران سے گفت و شنید کرتے ہوئے گزارش کی کہ وہ ان کی سوسائٹی پر آ کر پریشان حال افراد کے اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت مہیا کریں. اس طرح عضباء سوسائٹی( رونق آباد) جیسے دور افتادہ علاقہ کے قرب و جوار میں موجود دیگر محلوں کے ہزارہا افراد نے عضبا سوسائٹی سے استفادہ حاصل کرنا شروع کیا. عضباء سوسائٹی کے اراکین نے غریب افراد سے اکاؤںٹ کھولنے میں مدد کرنے والے شخص سے کسی بھی قسم کے مالی تعاون کے طلبگار نہ ہوئے بلکہ سوسائٹی کے سارے سامان حتی کہ طعام اور چائے کا نظم بھی مفت میں مہیا کرتے ہوئے نمایاں اقدام کیا ہے. ایک ہفتے کے دوران ہی رونق آباد, عباس نگر, محوی نگر, سلامت آباد, مولانا حنیف ملی نگر, حسن پورہ, فردوس گنج, داتار نگر, نجمہ آباد کے علاوہ دور دراز کے محلوں میں بسنے والے افراد بھی عضباء سوسائٹی کے اس سینٹر سے سے ایک ہزار کے قریب افراد مستفیض ہو چکے ہیں. افروز خان کے اس کار خیر کی بدولت مزدور پیشہ افراد کا آمد و رفت میں صرف ہونے والا سینکڑوں روپیہ اور صبح تا رات دیر گئے تک قطار میں کھڑے رہنا جیسی مشقت سے محفوظ رکھنے کا سبب بنا ہوا ہے. بینک اکاؤںٹ کا کھل جانا غریب افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا سبب بن رہا ہے تو عضباء سوسائٹی کے دامن میں دعاؤں کے انمول ذخیرے بھی نچھاور کرتا جارہا ہے. نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خان نے کہا کہ ہم نے آئندہ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے آدھار کارڈ درستی اور اسکالر شپ اکاؤنٹ کھولنے جیسی سہولیات کو روشناس کرنے کی کوششیں شروع کیں ہیں ہو سکتا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ہماری سوسائٹی کے توسط سے عوام کو یہ سہولیات مہیا ہو جائے. غفران سر, عبدالعظیم سر, قیس بھائی, محسن, امتیاز, شاہد انصاری, نعیم خان, عرفان شیخ,مستقیم بھائی عوامی خدمت میں مصروف ہیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں