بیوی کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر ، ایک منٹ میں جڑے 31 چپل
محبت کی یادگار 'تاج محل ' کے شہر آگرہ میں ، ایک شوہر نے اپنی بیوی کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد تھپڑوں کی برسات کردی اور ساتھ ہی چپل سے بھی خوب پٹائی کی ۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ معاملہ تاج گنج علاقے میں واقع ایک ہوٹل کا بتایا جارہا ہے۔
ویڈیو میں پہلے شوہر نے اس عورت کو تھپڑ سے پیٹنے کے بعد چپل سے جم کر پٹائی کی ۔ ایک منٹ کی ویڈیو میں ، شوہر نے خاتون کو 31 سے زیادہ چپلیں رسید کیں۔ اس دوران ، عورت اسے بار بار رکنے اور بولنے کا موقع دینے کی التجا کرتی رہی ، لیکن شوہر اس قدر مشتعل تھا کہ وہ باز نہیں آیا اور چپلوں کی بارش کردی۔ صرف یہی نہیں ، وہ ویڈیو بنانے کی بات بھی کررہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شوہر نے اس ویڈیو کو وائرل کردیا ہے۔
معاملہ تھانہ تاج گنج کے علاقے کا بتایا جارہا ہے ، جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو اس کے عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا۔ بیوی اور اس کا عاشق ہوٹل میں قابل اعتراض حالت میں تھے۔ شوہر کو کسی طرح بھنک لگ گئی ۔ لہٰذا شوہر ہوٹل پہنچ گیا۔ بیوی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھنے کے بعد ، وہ بے قابو ہوکر بیوی کو تھپڑ مارنے لگا۔ اس سے بھی شوہر کا دل نہیں بھرا تو اس نے چپل نکالی اور اپنی بیوی کو بے دردی سے مارنا شروع کردیا۔ ایک منٹ میں شوہر نے بیوی کو 31 چپل جڑ دیئے. پیٹائی کا ایک ویڈیو بھی بنایا گیا جسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا ہے۔ اس دوران وہ عورت اسے رکنے اور بات سننے کی درخواست کرتی رہی ، لیکن شوہر اس پر چپل برساتا رہا۔ اس ہنگامہ آبائی کے دوران ، ہوٹل کے عملے نے اسے ہوٹل میں ہنگامہ کرنے پر انتباہ بھی دیا ، لیکن اس نے کسی کی ایک نہ سنی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں