src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ 2021 کے نتائج کا اعلان : مہاراشٹر میں 99.95 فیصد طلباء کامیاب ، امسال بھی لڑکیوں نے بازی ماری ، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 16 جولائی، 2021

مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ 2021 کے نتائج کا اعلان : مہاراشٹر میں 99.95 فیصد طلباء کامیاب ، امسال بھی لڑکیوں نے بازی ماری ،


مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ  2021 کے نتائج کا اعلان : مہاراشٹر میں 99.95 دصد طلباء کامیاب ، امسال بھی لڑکیوں نے بازی ماری ، آن لائن رزلٹ اس طرح چیک کریں



   مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) نے دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان  کردیا گیا ہے۔   امسال مجموعی طور پر 99.95 طلباء پاس ہوئے ہیں۔  اس طرح کل 15،70،996 طلباء امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔  83،262 طلباء نے 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں۔  مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ کے امتحان کے لئے 16 لاکھ سے زیادہ طلباء نے   کیا تھا ، لیکن کورونا وباء کی وجہ سے یہ امتحان منسوخ کردیا گیا تھا۔  ایسی صورتحال میں طلبہ کا نتیجہ تشخیصی پالیسی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو گذشتہ سات سالوں میں سب سے زیادہ کامیابی کا فیصد امسال رہا.  جو کہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے.  گذشتہ سال مہاراشٹر میں ایس ایس سی کا رزلٹ %95.30 تھا.  واضح رہے کہ امسال انٹرل جانچ کے مطابق نمبرات دیئے گئے  , جو بورڈ کو روانہ کئے گئے تھے. ان نمبرات کی بنیاد پر بورڈ نے ایس ایس سی کا رزلٹ ظاہر کیا ہے. امسال رزلٹ ظاہر ہوتے ہی نئے نئے ریکارڈ منکشف ہورہے ہیں.   بتادیں کہ مہاراشٹر میں 22 ہزار 384 اسکولوں کا صد فیصد رزلٹ رہا . اس کے ساتھ ہی 83 ہزار سے زائد طلباء نے %100 نمبرات سے کامیابی حاصل کی.  ان  83 ہزار طلباء کی کامیابی بھی ایک ریکارڈ بن گئی ہے.  اس طرح پوری ریاست کا فی صد 99.95 رہا. جہاں طلباء اپنی کامیابی کنکشن منارہے ہیں وہی کچھ ایسے بد نصیب بھی ہے جو ایس ایس سی کے 2021 کے امتحان میں ناکام ہوگئے ہی  .  ان ناکام طلباء کی تعداد 368  ہیں۔  ایس ایس سی  2021 کے نتائج کے بعد اگر طلبا کو مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ کے رزلٹ میں کوئی تضاد پایا جاتا ہے تو وہ بورڈ کے عہدیداروں یا متعلقہ اسکول سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اصلاح کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔




رزلٹ کی تفصیل ڈویژن وائز :

کوکن :%100
امراواتی : %99.98
پونے : % 99.96
اورنگ آباد : % 99.96
ممبئی : % 99.96
ناسک : % 99.96
لاہور : % 99.96
کولہاپور : %99.92
 ناگپور : % 99.82


مہاراشٹر بورڈ کے صدر دنکر پاٹل نے بہت سے طلباء کے اٹکے ہوئے رزلٹ  کے بارے میں بتایا  ہے کہ 4922 طلباء کا رزلٹ ریزو ہے کیونکہ  بہت سے معاملات میں ، طلبا کا ڈیٹا موصول نہیں ہوا ہے  یہ طالب علم ریپٹر ہیں۔


  اس بار بورڈ نے مہاراشٹرا بورڈ 10 کے رزلٹ کے لئے 2 نئی ویب سائٹیں جاری کی ہیں۔  طلباء سرکاری ویب سائٹ result.mh-ssc.ac.in اور mahahsscboard.in پر جاکر اپنا نتیجہ چیک کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر دسویں رزلٹ کا ایکٹیو کردیا گیا ہے۔ سرکاری ویب سائٹ رزلٹ.mh-ssc.ac.in اور mahahsscboard.in پر دیکھا جاسکتا ہے۔ طلباء کی رہنمائی کے لئے  ، ہم  ذیل میں نتائج کا براہ راست لنک دے رہے ہیں ، یہاں آپ کو صرف تفصیلات پیش کرنا ہوں گی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔
 
نتیجہ کو چیک کرنے کے لئے سب سے پہلے مہاراشٹرا بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ- mahresult.nic.in پر جائیں۔

 اس کے بعد ایس ایس سی کے نتائج 2021 پر جائیں۔

 رول نمبر بھر کر یہاں جمع کروائیں۔

   نمبر جمع کروانے کے بعد رزلٹ سامنے آجائے گا۔
رزلٹ چیک کریں اور اس کا  پرنٹ لے لیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages