src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ سے یونانی ڈاکٹروں نے اپنے منجملہ درپیش مسائل کے سلسلے میں کی ملاقات۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 27 جون، 2021

بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ سے یونانی ڈاکٹروں نے اپنے منجملہ درپیش مسائل کے سلسلے میں کی ملاقات۔


بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ سے یونانی ڈاکٹروں نے اپنے منجملہ درپیش مسائل کے سلسلے میں کی ملاقات۔


بھیونڈی:  (نامہ نگار) گزشتہ روز آل انڈیا یونانی طبی کانگریس بھیونڈی برانچ کے عہدیداروں نے بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی کے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ سے (AIUTC) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے بھیونڈی صدر ڈاکٹر مختار پیر محمد انصاری کی قیادت میں یونانی ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے سلسلے میں ملاقات کی۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ سے یونانی ڈاکٹروں نے منجملہ درپیش مسائل کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی شہر میں صاف صفائی اور گندگی کے تعلق سے بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہیں اس بات سے باور کرایا کہ گندگی کی وجہ سے شہر میں مختلف قسم کی متعدی بیماریوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے جو باعث  تشویش ہے  ۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ کی کاوشوں سے گزشتہ دنوں ممبئی کے ایک اسپتال میں یونانی ڈاکٹروں کو بطور میڈیکل آفیسر بھرتی کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے انہیں مسلسل نظرانداز کیا جارہا تھا۔ رئیس شیخ کی انہی کاوشوں کے پیش نظر وفد کے ذریعے  گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔ وفد نے رئیس شیخ سے بھیونڈی شہر میں بھی یونانی کالج قائم کرنے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی بھیونڈی کے اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں بھی یونانی ڈاکٹروں کو شامل کئے جانے کی درخواست کی۔ MBBS اور دیگر پیتھی کے ڈاکٹروں کو جو عزت اور مقام دیا جاتا ہے وہی مقام یونانی کے ڈاکٹروں کو بھی ملنا چاہئے۔ وفد نے رئیس شیخ کو بتایا کہ کوویڈ 19 کی پہلی لہر میں یونانی ڈاکٹروں نے جس طرح اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر محلہ کلینک شروع کرکے بے خوف وخطر مریضوں کا علاج کیا ایسے وقت میں جب کورونا کے خوف سے بیشتر ڈاکٹروں نے اپنا کلینک بند کردیا تھا اور شہر کے اکلوتے اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال کو کوویڈ 19 اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا تھا اس وقت انہی یونانی ڈاکٹروں نے محلہ کلینک کے ذریعے مریضوں کا مفت میں علاج کیا اور ان کی انہی خدمات کا اعتراف میونسپل کمشنر اور ڈپٹی پولیس کمشنر نے بھی کیا تھا۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اور یونانی ڈاکٹروں کو انصاف دلانے کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا۔
مذکورہ وفد میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے بھیونڈی صدر ڈاکٹر مختار انصاری ، نائب صدر ڈاکٹر شمیم ، ڈاکٹر کامل خزانچی ، ڈاکٹر شاہد اختر سیکریٹری ، ڈاکٹر شکیلہ ، ڈاکٹر شگفتہ ، ڈاکٹر گلشن ، ڈاکٹر ابو بکر ، ڈاکٹر بدرالدین قاسمی ، ایڈوکیٹ سلیم یوسف شیخ (قانونی مشیر) اور سماجوادی پارٹی کے میڈیکل سیل کے صدر ڈاکٹر نوید مومن کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages