src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جعفرنگر جونا آگرہ روڑ پر واقع امدادی دواخانہ میں شارٹ سرکٹ سے بھیانک آتشزدگی سانحہ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 12 جون، 2021

جعفرنگر جونا آگرہ روڑ پر واقع امدادی دواخانہ میں شارٹ سرکٹ سے بھیانک آتشزدگی سانحہ

 
آگ کا بھیانک منظر

جعفرنگر جونا آگرہ روڑ پر

واقع امدادی دواخانہ میں

 شارٹ سرکٹ سے بھیانک

 آتشزدگی سانحہ


کارپوریٹر آمین فاروق کی بروقت

 نمائندگی اور کامیاب حکمتِ عملی سے

 آگ پر فوری قابو پایا گیا


مالیگاؤں (نامہ نگار) جعفرنگر جونا آگرہ روڈ پر واقع یادگار علی حسن امدادی دواخانہ میں جمعہ کی شب ساڑھے 3 بجے شارٹ سرکٹ کے سبب بھیانک آگ لگ گئی، جس پر فوری قابو پانے کیلئے پڑوسیوں اور راہ گیروں نے ہر ممکن کوشش کی لیکن آگ تیزی سے بڑھتی ہی گئی اس دوران فائر اسٹیشن میں بھی مسلسل کال کیا جا رہا تھا لیکن فائر ملازمین نے کال نہیں اٹھایاـ تب وارڈ کے فعال کارپوریٹر آمین فاروق کو کال کیا گیا اور کارپوریٹر آمین فاروق نے بھی بروقت آگ سانحہ کی جگہ پر پہنچ کر فائر اسٹیشن میں کال کیا اور کال ریسیو نہ ہونے کی صورت میں فوراً اپنے ساتھی کو فائر اسٹیشن بھیج کر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ساتھ میں منگوائی اور اسی کے ساتھ پاور ہاؤس اور پولس محکمے میں کال کرکے آگ سانحہ کی اطلاع دیتے ہوئے ایمبولینس بھی منگوائی- فائر بریگیڈ کی لاپرواہی اور گاڑیاں دیر سے آنے تک آگ تیزی سے بڑھتی گئی اور پیچھے گلی میں واقع مرحوم سلیم احمد کے گھر نمبر 232 کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لی، اس دوران کارپوریٹر آمین فاروق نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ساکنین محلہ کے ساتھ ملکر سخت جدوجہد کرتے ہوئے مٹی اور گھروں کے پانی سے آگ پر فوری قابو پانے کی کوشش کرتے رہے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آتے ہی فائر ملازمین کے ساتھ ملکر ایک گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد مکمل طور پر آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی-

اس بھیانک آتشزدگی کے سبب یادگار علی حسن امدادی دواخانہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہونے کے سبب لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور آگ کی لپیٹ میں آنے والے گھر کا بھی اوپر اور نیچے کا اگلا حصہ بری طرح جلنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہےـ آگ سے متاثر ہونے والے گھر میں شادی کی تیاریاں بھی جاری تھی جس کی وجہ سے گھر میں رکھے ہوئے سامان اور نقدی بھی جل کر خاکستر ہوئے ہیں- اس سے قبل کارپوریٹر آمین فاروق نے آگ سانحہ کی جگہ پر پہنچ کر سب سے پہلے پڑوس کے گھر والوں کی جان بچانے اور انہیں محفوظ بنانے کی کامیاب کوشش کی، جس کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، کارپوریٹر آمین فاروق کی بروقت نمائندگی اور کامیاب حکمت عملی کے سبب مذکورہ علاقہ جوکہ کچے مکانات پر مشتمل ہے ایک بڑے آگ سانحہ سے محفوظ رہاـ تادم تحریر کارپوریٹر آمین فاروق ساکنین محلہ اور آگ متاثرین کے ساتھ ملکر پنچ نامہ اور دیگر قانونی کارروائیوں میں معاونت کرنے میں مصروف ہیں-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages