src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالونی عمارت سانحہ : جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے وفد کی شتابدی ہاسپٹل میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت اور فوری امداد ‏ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 جون، 2021

مالونی عمارت سانحہ : جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے وفد کی شتابدی ہاسپٹل میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت اور فوری امداد ‏


 : مالونی عمارت سانحہ   

جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے

 وفد کی شتابدی ہاسپٹل میں زیر علاج

 زخمیوں کی عیادت اور فوری امداد  



ممبئی 11؍ جون  : گذشتہ بدھ کی شب ممبئی کے
 مضافات مالونی کے کلکٹر کمپاؤنڈ میں رونما ہونے والے حادثہ کے زخمیوں کی عیادت مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) کی ہدایت پرمولانا محمد اسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کی قیادت میں ایک وفد نے   شتابدی اسپتال کاندیولی کا دورہ کیا جس کے دوران زیر علاج زخمیوں میں بلا تفریق مذہب و ملت نقد روپئے تقسیم کئے۔ اسپتال کے آئی سی وارڈ میں زیر علاج ماری کمار ارننا نامی کرسچن خاتون کے نو سالہ بچے جان کمار ارننا کی موت ہوگئی. 
جس کی کرسچن مذہب کےمطابق آخری رسوم کے اخراجات ادا کئے گئے۔ شتابدی اسپتال میں زیر علاج سوریہ یادو، دھن لکشمی، رضوانہ ، سلیم شیخ ودیگر سے ملاقات کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کل مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نےکلکٹر کمپاؤنڈ مالونی ملاڈ ویسٹ میں حادثہ کا شکار ہونے والی تین منزلہ عمارت کا دورہ کیا تھا۔
خیا ل رہے کہ منہدم شدہ مکان میں3؍ فیملی رہائش پذیر تھیں ۔اس حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت ۱۲؍ افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوئے تھے،مولانا حلیم اللہ قاسمی نے متاثرین سے ملاقات کی ، اور میونسپل عملہ کی طرف سےخالی کرائے گئے متصلہ عمارت کے 50؍  متاثر مکینوں کو  محفوظ مقام پر پہونچا دیا اور تین روز کے طعام کی ذمہ داری لیتے ہوئے تیس ہزار روپئے مقامی ذمہ داروں کے حوالے کر دیئے، اور ان کی مکان میں واپسی پر اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کے لئے راشن بھی فراہم کیا جائے گا نیز مقامی ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے درکار جن دوائیوں کی ضرورت ہو اس کا آپ میڈیکل اسٹور سے انتظام کیجئے ،جمعیۃ علماء مہاراشٹر اس کی ادائیگی کرے گی ۔ اسی طرح ۹؍ سالہ فیضان جس کے سرپرستوں میں کوئی نہیں بچا ، اس کی تعلیم و کفالت کی ذمہ داری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنےلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages