src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جالنہ میں شاھین اکیڈمی کی برانچ کے قیام کے ذیل میں نہایت شاندار تقریب کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 28 مارچ، 2026

جالنہ میں شاھین اکیڈمی کی برانچ کے قیام کے ذیل میں نہایت شاندار تقریب کا انعقاد


جالنہ میں شاھین اکیڈمی کی برانچ کے قیام کے ذیل میں نہایت شاندار تقریب کا انعقاد








جالنہ: گذشتہ روز 27- مارچ جمعہ  "سٹی لانس جالنہ" میں شاھین اکیڈمی کی برانچ کے قیام کے ذیل میں نہایت شاندار تقریب منعقد ہوئی ، جس میں شاہین اکیڈمی بیدر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد القدیر صاحب نے شرکت کی ، جبکہ اس پروگرام کی صدارت مجتبیٰ فاروق صاحب نے کی، 

پروگرام کے کنوینر شیخ مجیب سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر نے جالنہ قائم ہورہی شاہین اکیڈمی کی برانچ کے ذیل تفصیل سے بات رکھی ، محمد منیب مجتبیٰ فاروق نے شاہین اکیڈمی کی ملک سطح پر تعلیمی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا ،

مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ نے قرآنی آیت "اقرأ باسمک ربک الذی خلق۔۔۔۔۔ کے ذیل میں علم کی ضرورت و اہمیت پر خطاب کیا آپ نے کہاکہ ہر وہ علم بے کار ہے جو خدائے عزوجل کے تصور کے بغیر ہو، بلکہ وہ انسانی معاشرہ کے لیۓ مضر و نقصاندہ ثابت ہوا ہے ،  

اللہ ربّ العزت کا اس آیت میں یہی فرمان ہے کہ علم حاصل کیا جائے لیکن اس کے ساتھ خدا شناسی ہو  علم کا اللہ کے نام سے جڑا ہونا ضروری ہے، اگر علم اللہ کے نام سے مربوط ہوگا تو وہ خیر و بھلائی کا ذریعہ بنے گا، بصورت دیگر وہ تخریب وبربادی کا ذریعہ بنے گا۔

شاہین اکیڈمی پورے ملک میں اس کے اپنے سینکڑوں شاخوں میں مسلم بچوں کے تعلیمی معیار کی بلندی کے ساتھ ان کے دینی تشخص اور اسلامی ماحول میں تربیت کے لیۓ کوشاں ہے جو اسکا خصوصی امتیاز ہے ملک کے موجودہ ماحول میں مسلم اسٹوڈنٹس کو تعصب ، لادینیت اور ان کے اپنے اسلامی معاشرت کو جو خطرات لاحق و درپیش ہیں اس اعتبار سے شاہین اکیڈمی انہیں نہ صرف علمی ارتقاء مہیا کرتی ہے بلکہ مذکورہ تمام خطرات سے تحفظ بھی فراہم کرتی ہے جو اس دور کی اشد ضرورت ہے ،

ڈاکٹر عبد القدیر صاحب نے بھی شاہین اکیڈمی کا جامع تعارف پیش کیا، جناب مجتبیٰ فاروق صاحب نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ شاہین اکیڈمی کی جو شاخ کا قیام جو جالنہ میں عمل میں لایا جارہا ہے اسے نعمت تصور کرتے ہوئے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیۓ اس میں میں داخلہ کرائیں،

اس پروگرام میں شہر جالنہ کی میئر و نائب مئیر نے شرکت کی ، ساتھ میں جناب اقبال پاشاہ صاحب ، مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی ،عبد الحفیظ پترکار ، ایوب خاں جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ ، مسلم کاربوریٹرس، شیخ عبد الماجد ، فیروز علی مولانا قائد وکاس پریشد، اور شہر علمی دینی ملی سیاسی سماجی افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت درج کی ،جبکہ عوام وخواص اور خواتین کی کثیر تعداد کی بناء پر سٹی لانس جالنہ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages