شیوسینا لیڈر و ایم پی
سنجے راؤت کی جلگاؤں آمد
پر پرجوش استقبال ؛
آئندہ انتخابات کی تیاری کے منصوبوں
پر غور وخوص کرنےکےلئےمٹینگوں کا
انعقاد
جلگاؤں( سعیدپٹیل)ریاست میں شیوسینا کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے ان کی قیادت میں آگھاڑی نے حکومت قائم کی اور ریاست بھر میں شیوسینا میں جوش کی لہر پیدا ہوئی۔کووڈ۔١٩ کی وباء میں حکومت نے جو کام کیا ہے۔اس کی تعریف ہوئی ہیں۔یہ ریاست کی عوام کی صحت ؛داخلی ؛آمدورفت اس طرح مختلف حکومت کے محکموں کی مجموعی خدمات کی شاباشی ہیں۔جو کہ فخر کی بات ہے۔کووڈ کی وباء میں حکومت کی معاشی حالت خراب ہوئی ہے۔لیکن اس کا کسی بھی طرح سے ریاست کے طریقہ اور ضروری ترقیاتی کاموں پر نہیں ہونےدیاگیا۔اس طرح کا اظہارخیال شیوسینا کے لیڈر و ایم پی سنجےراؤت نے کیاہے۔آئندہ کے انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پنچایت سمیتی ؛بلدیہ اور کوآپریٹیو شعبوں میں پارٹی کا کام کیسے شاندار ہوگا۔ان شعبوں میں اقتدار حاصل کرنےکےلیئے کام کرنے کی موصوف نے اپیل کی۔
شیوسینا لیڈر و ایم پی سنجے راؤت و رابطہ کار سنجے ساونت یہ آج صبح جلگاؤں دورے پر آئے۔اس موقعہ پر جوش و خروش سے ان حضرات کا استقبال کیا گیا۔ جئے شیواجی ۔جئے بھوانی کے نعرے لگائے گئے۔اس موقعہ پر میئر جئےشری مہاجن ؛ضلع پرمکھ و سابق میئر وشنوبھنگاڑے ؛شہر پرمکھ شرد تائیڈے وغیرہ نے گلہائے عقیدت دےکر پرتپاک استقبال کیا۔بعدازاں شہر شیوسینا عہدیداران کی مٹینگ عمل میں آئی۔اس میں جلگاؤں بلدیہ اعظمٰی پر قائم کیاگیا اقتدار اور جلگاؤں اسمبلی حلقہ میں ہونے والے انتخابات کے تعلق سے غورو خوص کیاگیا۔ضلع میں آئندہ کے انتخابات کے پس منظر میں قبل از تیاری ؛اسی طرح پارٹی کو مضبوط کرنے کےلئے شیوسینا لیڈر و ایم پی سنجے راؤت نے شیوسینا حلقہ بلدیہ اور جلگاوں پارلیمانی حلقے کے شیوسینا عہدیداران سے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کےلیئے شیوسینا ورکروں نے تیار رہنےکی موصوف نے اپیل کی۔بعدازاں جلگاؤں پارلیمانی حلقہ کے شیوسینا عہدیداران کی مٹینگ میں حاضرین کی سنجے راؤت نے رہنمائی کی۔ضلع میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں ضلع پریشد ؛پنچایت سمیتی ؛ضلع بینک ؛دودھ فیڈریشن ؛کے انتخابات میں شیوسینا کا کیا رول رہےگا اس تعلق سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔اس موقعے پر آئندہ انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی کے حوالے سے چناؤ لڑنے کو ترجیح دیئے جانے کی بھی اطلاع ہیں۔ان مٹینگوں کے موقع پر ایم پی سنجے راؤت نے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل کی قیادت میں ضلع انتظامیہ نے کورونا وباء کی مصیبت کی گھڑی میں ضلع میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرکے دینے کی وجہ سے کورونا پر قابو پانا ممکن ہوا ہے۔اس تعلق سے انھوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اسی طرح بلدیہ اعظمٰی سمیت ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے وقت بہ وقت فنڈ دے کر رفتار دی۔اس لئے موصوف نے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل کی تعریف کی۔ان کاموں کو دیکھتے ہوئے آئندہ کے مرحلےمیں پارٹی کےلئے ضلع میں فائدےمند ثابت ہوں گی۔






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں