src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بلڈانہ ، ضلع میں کورونا قابو میں 14 جون سے لاک ڈاؤن ختم ، احتیاطی تدابیر پر عمل آوری لازمی - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 13 جون، 2021

بلڈانہ ، ضلع میں کورونا قابو میں 14 جون سے لاک ڈاؤن ختم ، احتیاطی تدابیر پر عمل آوری لازمی


بلڈانہ ، ضلع میں کورونا قابو میں


14 جون سے لاک ڈاؤن ختم ، احتیاطی

 تدابیر پر عمل آوری لازمی


کھام گاؤں (واثق نوید ) کورونا بحران میں موجودہ صورت حال کے لحاظ سے حکومت مہاراشٹر نے چار درجوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا انحصار ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد اور ضلع میں خالی آکسیجن بیڈ پر رکھا گیا ٹھا۔ 
بلڈانہ ضلع میں گزشتہ پانچ دنوں میں کورونا متاثرین میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کی احتیاطی تدابیر اور اقدامات کی وجہ سے کورونا کو قابو کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے بلڈانہ ضلع کورونا کے پہلے درجے میں شامل ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع کلکٹر  ایس رام مورتی نے ضلع میں نافذ لاک ڈاؤن کو 14 جون سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
ضلع میں اب سبھی قسم کے کاروبار ، دن پر شروع رہے گے۔ وقت کی پابندی اور رات کا کرفیو بھی ختم کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے کورونا حفاظتی تدابیر پر عمل آوری کو لازمی رکھا ہے۔ ماسک کا استعمال، سماجی دوری، پر عمل کرنا ہوگا ۔ ہر دوکاندار کو ہدایت دی گئی ہے کہ بغیر ماسک کے کیسی خریدار کو دوکان میں آنے نہ دے۔ زیادہ بھیڑ جمع نہ ہونے پائے۔ شادی بیاہ اور میت میں صرف 50 افراد کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔ 
ضلع میں لاک ڈاؤن میں 14 جون سے مکمل چھوٹ تو مل گئی ہے لیکن عوام کو ابھی بھی  محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ضلع انتظامیہ نے جو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو کہا اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔  اس تعلق سے مقامی انتظامیہ ہر جمعرات کو ضلع سطع پر کورونا کی صورت حال کی جانکاری حاصل کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages