src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر ۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 3 جون، 2021

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر ۔۔

 گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کے

 لئے  نیا فیچر ۔۔ 

جانیں اس فیچر میں نئی کیا بات ہے

 اور اس کے استعمال کا طریقہ.

گوگل ویسے تو ہر بار کوئی نیا فیچر آئے روز متعارف کراتا ہے جو کہ صارفین کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے. اس بار بھی گوگل کی جانب سے جو فیچر متعارف کرایا گیا ہے وہ اسکرین شاٹس لینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوگل کروم کمپیوٹر سمیت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کی جانب سے کروم کے ایڈیٹر آپشن میں بلٹ ان اسکرین شاٹ کا فیچر شامل کرلیا گیا ہے۔اگرچہ کچھ مخصوص براؤزرز کچھ ویب پیجز کے لیے یہ فیچر فراہم کرتے ہیں۔ لیکن
گوگل کے مطابق اس نئے فیچر میں غیر ضروری مواد فریم سے باہر کرنے اور مخصوص ٹیکسٹ کے اضافے کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔خبر کے مطابق گوگل کا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ کے ورژن 91 کا حصہ ہے جو کہ ایڈریس بار کے ساتھ ساتھ ویب پیچ کو کیپچر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جبکہ یہ فیچر اسکرین شاٹس کو باآسانی کروپ کرسکتا ہے اور لفظوں کا سائز تبدیل کرسکتا ہے۔دنیا میں کہاں مچھلیوں کی بارش ہوتی ہے اور کس ملک کا شخص ناک سے دودھ پیتا ہے۔۔ جانیے چند حیران کن واقعات کے بارے میںدنیا میں ہر روز کوئی نہ کوئی حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ رونما ہوتا ہی ہے جسے دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں لیکن کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جوکہ انسانی سوچ سے بالاتر ہوتے ہیں ، جیسا کہ وسطی امریکہ کے ملک ہوند روس میں سال میں 2 مرتبہ مچھلیوں کی بارش ہوتی ہے، مچھلیوں کی برسات کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے سمندروں میں اکثر اوقات بڑے بڑے طوفان آتے ہیں اور طوفان کے ساتھ ہی سمندر میں ایک واٹر سائیکلون بھی بنتا ہے جس کے نتیجے میں سمندر کا پانی بھاپ بن کر اٹھتا ہے اور اس سائیکلون کے اندر اتنی شدت ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ مچھلیاں بھی آسمان کی جانب اوپر اٹھ جاتی ہیں اور پھر بارش کی صورت میں پانی کے ساتھ برستیں ہیں۔اسی طرح ترکی کے شہری کو خداداد صلاحیت حاصل ہے کہ وہ اپنی آنکھ سے پانی کی پھوار 10 فٹ دور تک پھینک سکتا ہے مزید یہ کہ امریکا میں بھی ایک ایسا ہی شخص موجود ہے جو ناک سے دودھ پیتا ہے اور اسے ناک ہی سے کئی فٹ دور تک پھینک سکتا ہے۔واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی دنیا میں ایک الفریڈ نامی شخص موجود تھا جو اپنی آنکھ سے باجا بجایا کرتا تھا، دراصل آنکھ میں ایک نھنا سا ڈکٹ موجود ہوتا ہے جس سے آنسو نکلتے ہیں ، یہی ڈکٹ بعض اوقات ہوا بھی نکال سکتا ہے اور اسی ہوا کے ذریعے سے ہی مذکورہ شخص آنکھ سے باجا بجایا کرتا تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages