src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کے متنازعہ ٹوئیٹ سے مچا ہنگامہ . میئر ٹوئیٹر پر ہوئی ٹرول - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 3 جون، 2021

ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کے متنازعہ ٹوئیٹ سے مچا ہنگامہ . میئر ٹوئیٹر پر ہوئی ٹرول

ممبئی میئر کشوری پیڈنیکر

ممبئی کی میئر کشوری

پیڈنیکر کے متنازعہ ٹوئیٹ

 سے مچا ہنگامہ . میئر ٹوئیٹر

 پر  ہوئی ٹرول 


ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر فی الحال ایک نئے تنازعہ میں پھنستی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس بار میئر صاحبہ ٹوئیٹر پر ٹرول ہو رہی ہیں۔ در حقیقت ، ٹوئیٹر پر ایک سوال کے جواب میں ، کشوری پیڈنیکر نے کچھ ایسی بات کہہ دی  جو صارفین کو ناگوار گذری اور اس کے بعد ممبئی کی میئر کو ٹوئیٹر پر بہت ٹرول کیا گیا۔ تاہم ، جب  آن لائن میڈیا نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے ماتحت  نے بتایا کہ میڈم ابھی میٹنگ میں ہیں۔ دراصل ، کشوری پیڈنیکر نے ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر شیئر کیا۔ اس انٹرویو میں ، ایک کروڑ ویکسینیشن کو لے کر  
نو کمپنیوں کا ذکر تھا ، جن سے بی ایم سی ویکسین خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس ٹویٹ کے نیچے ، جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کن کمپنیوں سے معاہدہ کیا گیا ہے ۔ تب پیڈنیکر کے ٹویٹر ہینڈل سے مراٹھی میں جواب لکھا گیا  ، تجھا باپا لا,  جس کا مطلب ' تیرے باپ کو'۔

ملک کے مالی دارالحکومت ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کے اس طرح کے غیر متوقع جواب کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اگرچہ بعد میں اس متنازعہ ٹوئیٹ کو میئر کے ٹوئیٹر ہینڈل اے حذف کردیا تھا ، لیکن لوگوں نے اس کے اسکرین شاٹ لے کر اسے شیئر کرنا شروع کردیا اور اس طرح میئر منگل کو ٹوئیٹر پر ٹرول ہوئی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages