src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی کے ریڈ لائٹ علاقہ میں ایک شخص نے اچانک کی ہوائی فائرنگ,پورے علاقے میں افراتفری ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

بھیونڈی کے ریڈ لائٹ علاقہ میں ایک شخص نے اچانک کی ہوائی فائرنگ,پورے علاقے میں افراتفری ‏


بھیونڈی کے ریڈ لائٹ علاقہ میں ایک شخص نے اچانک کی ہوائی فائرنگ , پورے علاقے میں افراتفری 



 بھیونڈی: (نامہ نگار)  بھیونڈی شہر کے کھدان روڈ  ہنومان ٹیکری واقع ریڈ لائٹ علاقے میں جسمانی پیاس بجھانے کے لئے آئے ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کردی۔اگرچہ اس فائرنگ میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم فائرنگ کی وجہ سے پورے ریڈ لائٹ علاقے میں خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

 پولیس کی جانب سے موصولہ جانکاری کے مطابق  پنجاب کی رجسٹرڈ سویفٹ کار سے  ریڈ لائٹ علاقے میں دو افراد  جسمانی پیاس بجھانے کے لئے آئے تھے۔ ایک خاتون کے ساتھ اپنی خواہش پوری کرنے کے بعد باہر نکلنے پر دونوں افراد میں آپس میں کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوگیا۔ جس کی وجہ سے گلی میں ہی ایک شخص نے ریوالور سے ہوا میں فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی پورے علاقے میں خوف وہراس طاری ہوگیا تھا۔ فائرنگ کرنے والے نوجوان کے کار کے پاس آتے ہی وہاں موجود لوگوں نے پتھراؤ کرکے اس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔  لیکن اس شخص نے شہریوں کی طرف فائرنگ کردی۔ فائرنگ کرنےکے بعد وہاں موجود لوگوں کے منتشر ہوتے ہی وہ فوراً  کار لے کر فرار ہوگیا۔ لیکن اس کے فرار ہوتے ہی موقع واردات پر پہنچی بھیونڈی شہر پولیس نے  بھیونڈی تھانہ بائی پاس ٹھاکرپاڑہ سے کار کو برآمد کرلیا ہے اور پولیس نے مذکورہ خاتون کا بیان قلمبند کرکے وہاں سے خالی کارتوس ضبط کرلیا ہے۔ اس ضمن میں سینئر پولیس انسپکٹر سبھاش کوکاٹے نے بتایا کہ مشتبہ مجرموں کی گرفتاری کے بعد ہی یہ واضح ہوپائے گا کہ وہ کس مقصد سے یہاں آئے تھے پولیس اس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages