ممبئی کے دہیسر میں دن دھاڑے صراف کا قتل ، ڈکیتی میں کامیاب نہ ہونے پر لٹیروں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی
ملک کی مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے دہیسر علاقے میں آج صبح دن دھاڑے ایک صراف کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ معلومات کے مطابق ڈاکوؤں نے کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ یہ واقعہ دہیسر کے اوم سائی جیولرز میں پیش آیا ہے۔ جب ڈاکو ڈکیتی کو انجام دینے میں ناکام رہے تو انہوں نے صراف گولی مار کر ہلاک کردیا۔
جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی ، نارتھ ریجن کے ایڈیشنل سی پی جائے وقوع پرپہنچ گئے ۔ واقعے کے بعد دکان کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ممبئی پولیس ملزمین کی تلاش میں مصروف ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ، تین ڈکیت ایکٹیوا سے آئے تھے۔ اور زیورات کی دکان میں داخل ہونے کے بعد ، دکاندار کے سر میں گولی مار دی۔ ایکٹیوا سوار نے سفید کرتا ، نیلی جینز اور سیاہ رنگ کے جوتے پہنے ہوئے تھا ۔ جبکہ دوسرے نے نیلے رنگ کے فل آستین والی قمیض پہنے ہوئے تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں