src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایولہ میں ایک شخص نے زنخے سے رچائی شادی. نوجوان اور زنخے کی شادی پورے مہاراشٹر میں موضوع بحث. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

ایولہ میں ایک شخص نے زنخے سے رچائی شادی. نوجوان اور زنخے کی شادی پورے مہاراشٹر میں موضوع بحث.


 ایولہ میں ایک شخص نے زنخے
سے رچائی شادی. نوجوان اور زنخے کی شادی پورے مہاراشٹر میں موضوع بحث. 

اس وقت حالات ایسے ہیں کہ کب نجانے کہاں سے کونسی,  کیسی خبر مل جائے سوچ ہی نہیں سکتے.  ایسا ہی ایک چونکا دینے والی خبر ناسک ضلع کے ایولہ سے آرہی ہے . مہاراشٹر کے  ناسک ضلع میں 15 دن پہلے ہوئی شادی اچانک بحث کا موضوع بن گئی  ہے ، اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ایولہ کے ساکن  ایک نوجوان نے زنخے کے ساتھ پورے ہندو رسم و رواج کے ساتھ شادی کی ہے ، اس نوجوان کے گھر والوں نے بھی اس شادی کو قبول کرتے ہوئے اس زنخہ بہو کو اپنے گھر میں جگہ دے دی ہے ۔ گذشتہ 15 دنوں سے آس پاس کے لوگوں کے علا وہ نوجوان کے رشتہ دار دوست احباب سب اس زنخہ بہو  کو دیکھنے کیلئے آ رہے ہیں ۔ اس نوجوان نے سماج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے منماڑ کی رہائشی لکشمی نام کے اس زنخہ سے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی رچائی ہے ، بتادیں کہ کورونا کے دور میں بھی یہ شادی مندر میں ہوئی جبکہ اس شادی میں زیادہ تر لوگوں نے شرکت نہیں کی ، البتہ جتنے بھی افراد  اس شادی میں شریک ہوئے انہوں جوڑے کو دعاؤں سے نوازا ، اس شادی کو لیکر نوجوان سنجے کا کہنا ہیکہ اس شادی سے میں نے سماج کو ایک پیغام دیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages