src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے فاطمہ گارڈن میں مجلس کے ڈاکٹر خالد پرویز کی گھن گرج سے سیاسی پارہ شباب پر! این سی پی کے نام پر نوجوانوں کو سیاسی طور پر گمراہ کیا جارہا ہے ڈاکٹر خالد پرویز ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 جون، 2021

مالیگاؤں کے فاطمہ گارڈن میں مجلس کے ڈاکٹر خالد پرویز کی گھن گرج سے سیاسی پارہ شباب پر! این سی پی کے نام پر نوجوانوں کو سیاسی طور پر گمراہ کیا جارہا ہے ڈاکٹر خالد پرویز ‏


مالیگاؤں کے فاطمہ گارڈن

 میں  مجلس کے ڈاکٹر خالد

 پرویز کی گھن گرج سے

 سیاسی پارہ شباب پر! 

 این سی پی کے نام پر نوجوانوں کو

 سیاسی طور پر گمراہ کیا جارہا ہے 

 ڈاکٹر خالد پرویز 


شمالی مہاراشٹر کی صدرات ملنے پر استقبالیہ

 تقریب  تاریخ ساز کامیابی  سے ہمکنار



مالیگاٶں (مہاراشٹرنامہ 24 نیوز) مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر کی صدارت و مکمل اختیارات ملنے پر قاٸد و سالار مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کی جانب سے ڈاکٹر خالد پرویز کا ایک استقبالیہ پروگرام فاطمہ گارڈن میں میڈیا سیل کے سینٸر رکن عالیجناب کلیم احمد  کی صدارت میں منعقد ہوا جو کہ بے انتہا کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ اس پروگرام میں شہر کے درجنوں اداروں کلبوں عماٸدین شہر و مجلس میڈیا سیل کے اراکین نے شرکت کی ۔ اور ڈاکٹر خالد پرویز کو پھولوں سے لاد کر انکا استقبال کیا ۔ 

اس استقبالیہ پروگرام سے محمد آباد کے مجلس کے فعال رکن آصف بنداس ، عاٸشہ نگر کے مشہور و معروف شوشل ورکر اکرم صدیقی ، مفتی صاحب کے چہیتے سابق رابطہ آفس سکریٹری حامد حسین ، جانثار مفتی صاحب راشد سپہ سالار ، داداۓ ماٸیک غازی امان اللہ اور صاحب اعزاز ڈاکٹر خالد پرویز  نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران آصف بنداس نے مفتی صاحب اور ڈاکٹر خالد پرویز کا محمد آباد کے گندے پانی کی نکاسی کے مسٸلے کو حل کروانے انکا شکریہ ادا کیا ۔ اور مفتی صاحب کی لیڈر شپ پر اپنا اعتماد جتایا ۔ اکرم صدیقی  نے مجلس اتحادالمسلمین کا مختصر احاطہ پیش کرتے ہوٸے ڈاکٹر خالد پرویز کو مبارکباد دی ۔ حامد حسین نے اپنے منفرد انداز سے مفتی صاحب اور ڈاکٹر خالد پرویز کی کارکردگی کو پیش کیا ۔ اور انکو مستقبل ہے لیۓ نیک خواہشات پیش کیں ۔ راشد سپہ سالار صاحب نے اپنے جوشیلے انداز بیاں سے حاضرین میں زبردست جوش و خروش بھردیا ۔ اور ڈاکٹر خالد پرویز  کو صدر شمالی مہاراشٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ گرووار وارڈ کی توپ غازی امان اللہ  نے گرووار وارڈ اور شہر کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوٸے شیخ رشید خانوادے کی طرز سیاست پر کڑی تنقید کی ۔ اور کارپوریشن میں شیوسینا کی مدد سے اقتدار کا مزہ لوٹنے اور عوامی سہولیات کو فراہم نہ کرنے پر ارباب اقتدار کو آڑے ہاتھوں لیا اور مفتی محمد اسمعیل قاسمی اور ڈاکٹر خالد پرویز پر اپنا بھروسہ جتاتے ہوٸے مجلس کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔ صاحب اعزاز ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے مفصل خطاب میں مجلس اتحادالمسلمین کے نظریہ کو بیان کیا ۔ مجلس کے مقصد اور مجلس کی کارگزاری کو بیان کیا ۔ مجلس کو فرقہ پرست جماعت کہنے والوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا رد کرتے ہوٸے نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی فرقہ پرستی کو عوام کے سامنے رکھا ۔ ڈاکٹر خالد پرویز نے مجلس رکن اسمبلی کی قیادت و لیڈر شپ کا بھرپور طریقے سے دفاع کرتے ہوٸے پورے تن من دھن سے مفتی صاحب کی رہنماٸی میں اپنے سیاسی سفر کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔ اور ساتھ مفتی صاحب کی لیڈر شپ کو اور انکی شخصیت کو مسخ کرنے والوں کو اپنی ناپاک حرکتوں سے باز رہنے کا مشورہ دیا ۔ ممکنہ اتحاد کو لے کر بھی ڈاکٹر خالد پرویز نے مفتی صاحب کے ہر حکم پر عمل آوری کا اعلان کیا ۔ شہر کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر ایک مقصد رکھنے والوں کو نظریاتی اختلاف کے ساتھ اتحاد کی دعوت دی ۔ لیکن ساتھ ہی مفتی صاحب کی عزت و احترام کی تلقین بھی کی ۔ کانگریس راشٹروادی کانگریس شیوسینا کے ناپاک اتحاد کو بیان کیا ۔ اور شہر انکے دشمن فیصلوں کے نقصانات سے آگاہ کیا ۔ اور شہریان کو خصوصاََ نوجوانوں کو راشٹروادی کانگریس سے دور رہنے اور سیاسی طور پر گمراہ نہ ہونے کی اپیل کی ۔
قاٸد و سالار مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے منعقدہ اس پروگرام میں علاقے و شہر کے کٸی گروپوں نے سیاسی سماجی ورکروں نے اور مجلس اتحادالمسلمین کے چاہنے ماننے والوں سمیت میڈیا سیل کے اراکین نے ڈاکٹر خالد پرویز کو پھولوں سے لاد کر انکو مبارک دی ۔حاضر مہمانان کرام میں صاحبزادہ مفتی محمد اسمعیل قاسمی مفتی عبیدالرحمن ، شہباز سیٹھ اور دیگر معززین شہر بھی حاضر تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages