src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے ڈاکٹر حمزہ عارف میمن کی پیچیدہ ترین آپریشن میں کامیابی سماجی خادم محمود بھائی کو حیات بخش اجالوں کی نئی دنیا عطا کرنے والے ڈاکٹر حمزہ کی سپاس گزاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 جون، 2021

مالیگاؤں کے ڈاکٹر حمزہ عارف میمن کی پیچیدہ ترین آپریشن میں کامیابی سماجی خادم محمود بھائی کو حیات بخش اجالوں کی نئی دنیا عطا کرنے والے ڈاکٹر حمزہ کی سپاس گزاری

 



مالیگاؤں کے ڈاکٹر حمزہ

 عارف میمن کی پیچیدہ ترین

 آپریشن میں کامیابی 


سماجی خادم محمود بھائی کو حیات

 بخش اجالوں کی نئی دنیا عطا کرنے

 والے ڈاکٹر حمزہ کی سپاس گزاری 



مالیگاؤں (نامہ نگار) ایک زمانہ تھا کہ خطرناک بیماریوں کے علاج کی خاطر پریشان حال افراد بیرون شہر خاص طور پر ناسک ممبئی کی جانب کوچ کیا کرتے تھے لیکن آج  مالیگاؤں شہر میں ہی ہر بیماری کے ماہر ڈاکٹروں اور اسپتالوں پر مبنی عملہ موجود ہے. کورونا سے صحت یابی کے متاثرین کئی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو جایا کرتے ہیں. ایسے مریضوں کو لاحق ہونے والی بیماریوں میں ایک خطرناک بیماری بلیک فنگش بھی ہے جو آہستہ آہستہ سنگین نوعیت اختیار کر تے ہوے مناسب علاج نہ ہونے پر متاثرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ایسے  ہی ایک مریض  معروف سماجی خادم محمود بھائی جان بلیک فنگش کا شکار ہو کر  شہر و بیرون شہر کے تمام نامی گرامی اسپتالوں اور ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کے بعد بھی ناکام لوٹے   تو ان کے درد کا درماں مالیگاؤں کے  فرشتہ صفت ڈاکٹر حمزہ عارف میمن کی شکل میں نظر آیا جنھوں  نے شہر کے بےلوث خادم کو  نئی زندگی دیتے ہوئے حیات بخش اجالوں کی نئی دنیا عطا کردی. جس بیماری کے آپریشن کے لئے نامی گرامی ماہر ڈاکٹرس اپنا دامن بچا  جاتے ہیں ایسے ایک مریض محمود بھائی جان کا پیچیدہ ترین آپریشن کامیابی سے کرتے ہوئے انھیں زندگی کی نوید دے دی. کئی لاکھ کے خرچ پر مبنی خطرناک آپریشن انتہائی کم شرح اور کم وقت میں ڈاکٹر حمزہ عارف میمن نے جب کر دکھایا تو میڈیکل سائنس بھی انگشت بدنداں رہ گئی. 
رفتہ رفتہ موت کی آغوش میں جانے والے محمود بھائی جان کو اپنی طبی مہارت بروئے کار لاتے ہوئے نئی زندگی کی جانب کھینچ لانے والے ڈاکٹر حمزہ عارف میمن کی نمایاں کارکردگی لائق صد تحسین ہے. ان کی طبی مہارت  قابل تقلید ہی نہیں سپاس گزاری کے لائق ہے یہی وجہ ہے کہ محمود بھائی  جان  نے جب غسل صحت یابی سے فراغت پائی تو اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کے بعد اپنے فرشتہ صفت معالج ڈاکٹر حمزہ عارف میمن کی خدمت میں گلہائے عقیدیت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت عالی میں سپاس گزاری کا نذرانہ پیش کیا. اس موقع پر محمود بھائی نے کہا کہ آج کے نامساعد حالات میں جب بڑے بڑے ماہر ڈاکٹرس کورونا کے خوف سے گوشہ نشینی پر مائل ہو جاتے ہیں ایسے پر خطر دور میں ڈاکٹر حمزہ کی کارکردگی  دیگر ڈاکٹروں کے لئے ایک مثال ہے جو روپیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائے رکھتے ہیں. عیاں رہے چہرے اور جبڑے کی ہڈیوں کے فریکچر کا مکمل علاج, چہرے کی سوجن, جبڑوں کی گانٹھ, منہ کے کینسر کی تشخیص اور سرجری, گٹکا کھانے سے منہ کا کم کھلنا, چہرے کی کاسمیٹک سرجری اور ٹرانسپلا نٹیشن,اسکرو کے فکس دانت لگانا, اور دانتوں کی بیماری کا مکمل علاج میں ڈاکٹر حمزہ کو یدطولی حاصل ہے.اس تقریب  سپاس گزاری میں ڈاکٹر حمزہ کے والد محترم عارف میمن, ناصر رائل, خیال اثر, سمیت کئی افراد موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages