مالیگاؤں میں این آر سی کے مدنظر جمعیتہ علماء مدنی روڈ کا ووٹر لسٹ مرکز کا آغاز
مالیگاؤں (نامہ نگار) ملک میں ایک بار پھر این آر سی، این پی آر اور سی اے اے کا مسلہ شدت سے سر اٹھا رہا ہے ۔ فرقہ پرست حکومت اعلی الاعلان مسلمانوں کے علاوہ دیگر قوموں کو ہندوستانی شہریت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ بہت جلد این آر سی کے تناظر میں این پی آر کا سروے شروع ہونے والا ہے ۔ حکومت کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمیں قبل از وقت تمام سرکاری کاغذات کی تکمیل کرنی ہوگی ۔ جمعیتہ علماء مدنی روڈ نے این آر سی کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے، نام درست کرنے، پتہ تبدیل کرنے، فوٹو بدلنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری کردیا ہے ۔ آج بروز منگل مورخہ یکم جون 2021 صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں ووٹر لسٹ مرکز کا افتتاح ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں نائب صدر جمعیتہ علماء الحاج مکی سیٹھ، سکریٹری الحاج عبدالمالک بکرا ، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا امتیاز اقبال، مولانا عمران اسجد ندوی، مولانا عبدالمتین، انیس فہمی، حاجی خالد سکندر، سہیل ماسٹر، عبدالرحمن پیارے، فاروق الخدمت، سمیر سر، زبیر احمد انصاری، حفظ الرحمن وفا ( وکاس منچ ) ، تحسین اشرف، جمال ناصر، اشرف اسرائیل، نعمان انصاری، محسن سردار، عامر ایوبی سر، عزیز الرحمن نوفل، عمران سر، رضوان سیوک، خالد پپو، اعجاز ایم آئے سی ، انیس عبدالمجید، عبدالخالق صاحبان نے شرکت کی ۔ ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کیلئے آدھار کارڈ، ایل سی یا جنم داخلہ، راشن کارڈ، پاسپورٹ سائز اور گھر کے کسی فرد کے شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی کیساتھ اوریجنل دستاویزات لانا ضروری ہے ۔ جس شخص کا نام ووٹر لسٹ میں بڑھانا ہے اس کا حاضر رہنا لازمی ہے ۔ ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کا کام روزانہ رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا ۔ مزید معلومات کیلے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں ۔
7972662550



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں