src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی سماج وادی پارٹی میں پھوٹ . - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 1 جون، 2021

ممبئی سماج وادی پارٹی میں پھوٹ .

 ممبئی سماج وادی پارٹی میں پھوٹ . 

    پارٹی کے سابق صدر عامر حسین انصاری نے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ 
 شیوشینا میں شمولیت اختیار کی.  


سماج وادی پارٹی بھائیکلہ ​​ کے سابق صدر عامر حسین  انصاری نے کل شام ممبئی میئر کے بنگلے پر
ممبئی میئر کشوری پیڈنیکر ، ممبر آف پارلیمنٹ  اروند ساونت ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شری یشونت جادھو کے سامنے مدن پورہ ، آگری پاڑہ کے 400 افراد کے ساتھ شیوسینا میں شمولیت اختیار کی ، عامر انصاری نے یشونت جادھو کو 400 افراد کے نام کی فہرست مع موبائل نمبر دی اور کہا کہ  ان میں جس کو چاہو کال کر کے چیک کرلو کہ یہ سب شیوسینا میں شامل ہورہے ہیں ، چونکہ یشونت جادھو  نے 400 لوگوں کو کورونا کی وجہ سے میئر کے بنگلے پر آنے سے منع  کیا تھا ، ان 400 لوگوں میں عامر انصاری کے ساتھ انور خان (سماج وادی پارٹی یواجن  سابق صدر بھائیکلہ) ایم آئی ایم لیڈر  صدیق شیخ ، جابر خان ، رشیدہ شیخ ،  انصاری غزالہ پروین نے بھی شیوسینا میں شرکت کی ،
عامر حسین انصاری  کے 4 سو افراد کے ساتھ شیوسینا میں شامل ہونے پر  یہاں موجود  ہجوم نے تالیوں سے عامر حسین انصاری کا استقبال  کیا ، واضح رہے کہ یہ وہی عامر حسین انصاری ہے جن کے والد مرحوم نور محمد 17 سال مدن پورہ کے رکن بلدیہ رہے.  مدن پورہ میں ان کی عوامی خدمات کی ایک لمبی فہرست ہے . یہی وجہ ہے کہ وہ مدن پورہ سے بار بار  منتخب ہوتے رہے ہیں  ،
 اس استقبالیہ تقریب میں ممبئی میئر نے کہا کہ   ہماری خوش قسمتی ہے کہ عامر انصاری جیسا نوجوان شیوسینا میں شامل ہو رہے ہیں.  جس سے ہم بھائیکلہ کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں گے ،
رکن پارلیمنٹ  اروند ساونت نے کہا کہ شیوسینا ہر  مذہب کا احترام کرتی ہے ، ہم جب سڑکوں پر اتر کر عوامی کام کرتے ہیں تب ہم ذات پات اور مذہب نہیں دیکھتے اور اسی لئے شوسینا میں  آج عامر انصاری کے ساتھ مسلم ساج کے 4 سو افراد نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی ہے .  

بی ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین شری یشونت جادھو نے کہا کہ عامر انصاری کے والد 17 سال مدن پورہ کے کارپوریٹر رہے  ، عوام  کی خدمت ان کے خون میں شامل ہے ، ہم شیوسینا میں عامر حسین انصاری کا پرجوش استقبال کرتے ہیں اور عامر کے ساتھ جتنے بھی لوگ سینا میں شامل ہورہے ہیں میں  آج ان کو وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے  دیں گے ،   اور آپ کے ساتھ مل کر اور زیادہ مدن پورہ۔ آگری پاڑہ  ، کے عوام کی خدمت کرینگے.  

اخر میں عامر انصاری نے جب مائیک ہاتھ میں لیا تو میئر کا پورا بنگلہ تالیوں سے گونج اٹھا ، عامر انصاری نے کہا کہ میرے والد صاحب  بے کہا تھا کہ  ہمیشہ ایمانداری سے کام کرنا اور جہاں عزت نہ ملے وہاں کبھی نہ رہنا. شیوشینا پارٹی اور یشونت جادھو بے جو عزت مجھے دی ہے میں اس کے لئے ان کا احسان مند رہوں گا ، اگے عامر انصاری نے کہا کہ بھائیکلہ کی  ایم ایل اے یامنی یشونت جادھو اور بی ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین یشونت جادھو نے لاک ڈاؤن میں بھائیکلہ کے لوگوں کو راحت دی ۔ انہوں نے گھر گھر تک کھانے پینے کا سامان اور راشن کٹ  پہنچائی اس وجہ سے ان دونوں نے پورے بھائیکلہ کا دل جیت لیا اور ان کی اسی خدمت اور جذبے کو دیکھتے ہوئے میں شیوسینا میں شامل ہو رہا ہوں. اور جس طرح سے میرے والد نور محمد انصاری نے مدن پورہ کے عوام کی خدمت کی تھی اسی طرح میں بھی انکے نقش قدم پر چلوں گا اور ہم یشونت جادھو  اور بھائیکلہ ایم ایل اے  یامنی یشونت جادھو کے ساتھ مل کر مثالی مدن پورہ بنائیں گے  ۔

واضح رہے کہ وارڈ نمبر 211 کے کارپوریٹر نے مدن پورہ کے لوگوں کے بارے  میں تبصرہ کیا تھا کی مدن پورہ میں کوئی لائق نہیں ہے ، ان کے اسی بیان سے مدن پورہ کے ساکنین  میں کافی ناراضگی پائی جارہی تھی اور ان کی اسی بات سے مایوس ہوکر عامر انصاری نے 2 ہفتے پہلے سماجوادی پارٹی بھائیکلہ کے  صدر کے عہدے سے  استعفی دیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages