src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مختلف مسائل پر مستقیم ڈگنیٹی کی پاور سپلائی انجینئر سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 1 جون، 2021

مختلف مسائل پر مستقیم ڈگنیٹی کی پاور سپلائی انجینئر سے ملاقات


مختلف مسائل پر مستقیم ڈگنیٹی کی پاور سپلائی انجینئر سے ملاقات


آج شام ساڑھے چار بجے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں آج ایک وفد  ملاقات کی.  


پرائیویٹ پاور سپلائی کمپنی کے ٹیکنیکل ایگزیکٹو انجینئر ساحِل  سے ہوئی وفد میں شامل مسیح اللہ بیسٹ، آمین کے پی، اشتیاق بھائی، جمیل بھائی، نوشاد بھائی، عبدالرحمٰن انصاری، ابولیث انصاری وغیرہ شامل تھے. وفد کی قیادت کررہے مستقیم ڈگنیٹی نے ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ حسن پورہ آفتاب سر مسجد کے علاقے میں کئی الیکٹرک پول جھوک گیا ہے، موسم کو دھیان میں رکھ کر بات کرے تو طوفانی ہواؤں سے پول گرنے سے جانی مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے اس لئے اس سنگین مسئلہ پر فوراً ایکشن لیا جائے تاکہ علاقے کی عوام بے خوف زندگی بسر کرسکے. مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی باتیں بغور سننے کے بعد ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ 3 سے 4 دنوں میں آپکا مسئلہ حل کردیا جائے گا. وفد میں شامل نوجوان سوشل ورکر مسیح بیسٹ نے ایگزیکٹو انجینئر سے مخاطب ہوکر کہا کہ نیاپورہ جمعیت علماء آفس کے اطراف میں گذشتہ کئی مہینوں سے بجلی بل تقسیم نہیں ہورہی ہے جس کے سبب لوگوں میں تشویش ہے. ایک ساتھ کئی مہینوں کی بل آنے سے بل کی رقم زیادہ ہوگی جس سے لوگ پریشان ہے لہٰذا اس جانب توجہ دیتے ہوئے عوام کی پریشانی دور کریں. بجلی سپلائی کمپنی کے آفیسر نے نیاپورہ علاقے کی بل تقسیم کرنے والے سے گفتگو کرنے کے بعد کہا کہ کچھ ٹیکنیکل مسائل کی بناء پر بل تقسیم نہیں ہو رہی ہے اس جانب ہماری ٹیم کام کررہی ہے جلد ہی عوام کی پریشانی دور ہوگی. اسی کے ساتھ قائد وفد ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے ایگزیکٹو انجینئر کو مزید شہری مسائل سے اگاہ کیا جیسے نیاپورہ سلیمان مسجد کے پیچھے کا الیکٹرک پول کی جاگہ تقسیم کرنا، کھڑکی روڑ دیانہ پر ٹرانسفر سے عوام کو تکلیف ہونے کی صورت میں یا تو ٹرانسفر کی جگہ تبدیل کیا جائے یا فوری حل نکالا جائے جس سے علاقے کی عوام کی پریشانی دور ہو. ایگزیکٹو انجینئر نے تمام مسائل کو درج کرتے ہوئے اپنی ٹیم سے بات کرکے کہاکہ تمام مسائل جلد ہی حل کردیئے جائے گے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages