مالیگاؤں : سوند گاؤں پھاٹہ
پر آئسر گاڑی اور موٹر
سائیکل میں تصادم ،
مسجد حاجی عباس کے خطیب و امام
ہلاک ، تین بچیاں شدید زخمی,
مالیگاٶں (نامہ نگار)نشینل ہائے وے نمبر 3 , سوند گاوں پھاٹہ پر آج بروز جمعہ کو ہوٸے ایک دلخراش حادثہ میں پیش آیا جس میں مسجد حاجی عباس کے خطیب امام، حافظ سفیان احمد محمد شعبان (رہائش گلشن مالک) جاۓ حادثہ پر ہلاک ہوگٸے ۔ وہیں انکے ساتھ موجود تینوں بچیاں شدید طور پر زخمی ہیں ۔ جن
کا علاج شردھا ہاسپٹل میں جاری ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حافظ سفیان فجر کی نماز کے بعد اپنی موٹر سائیکل MH 41 AN 4182 کے ذریعے اپنی بچیوں کے ہمراہ سیر و تفریح کی غرض سے نیشنل ہائے وے پہنچے. اس دوران ایک تیز رفتار آئسر گاڑی نے انھیں اس قدر بے دردی سے ٹکر دی کہ جائے حادثہ پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی. اشتیاق 42 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر خالد پرویز اور شفیق اینٹی کرپشن اپنے احباب کے ہمراہ جاۓ حادثہ پہنچے اور وہاں موجود نوجوانوں کے ہمراہ معاونت کرتے ہوٸے لاش کا پنچ نامہ کرواتے ہوٸے سول ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارواٸی میں معاونت کرتے نظر آٸے ۔
پوار واڑی پولیس عملہ تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس سانحہ سے مالدہ شیوار، گلشن مالک،گلشیر نگر ، شبیر نگر، اور اطراف کا ماحول سوگوار ہے ۔
ڈاکٹر خالد پرویز نے اس دلخراش حادثے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ ہاٸے وے دن بدن حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔ بے شک موت کا ایک دن اور سبب متعین ہے ۔ لیکن احتیاط ہم سب پر لازم ہے ۔ انہوں نے عوام کو ہاٸے پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کرنے کی گذارش کی ۔ اور متاثرہ خاندان کی ہر ممکن امداد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عامتہ المسلمین سے تینوں زخمی بچیوں کی صحتیابی کے لیۓ دعاٶں کی اپیل کی ۔
اس دکھ کے موقع پر ہم سبھی مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت سے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لیۓ دعاگو ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں