src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر انڈین بوتیک کے خلاف کاروائی, 20 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 4 جون، 2021

کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر انڈین بوتیک کے خلاف کاروائی, 20 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا

  


  کورونا قواعد کی خلاف

 ورزی پر انڈین بوتیک

 کے خلاف کاروائی, 20 ہزار

 جرمانہ عائد کیا گیا




 مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ، نے کورونا قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ، کمشنر بھال چندر گوساوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر  روہی داس ڈوراڑکر کی اطلاع پر اسٹنٹ کمشنر (ٹیکس) تشار آہیر کی سربراہی میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے  موسم پل پر واقع انڈین بوتیک (کپڑے کے شوروم)  سے 20 ہزار روپیہ کا جرمانہ وصول کیا گیا . اس موقع پر وارڈ آفیسر ہریش ڈمبر اور اسکواڈ کے سربراہ پنڈالک ڈھونے سمیت 
 پولیس اور دیگر عملہ کے افراد  موجود تھے۔
             
  کچھ لوگ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں جبکہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کورونا میں انفیکشن کی پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے۔                                                     
کمشنر کی ہدایات کے مطابق ، بدھ کی شام 2 جون ، 2021 کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن وارڈ آفس نمبر 1 کے دائرہ اختیار میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکس مسٹر توشہر آہرصاحب ، وارڈ آفیسر مسٹر ہریش ڈمبر کے معائنہ کے دوران 2 جون 2021 کو شام میں موسم پل پر واقع انڈین بوتیک پر تادیبی کاروائی کی گئی کیونکہ کپڑوں کا یہ شوروم  مقررہ وقت زیادہ وقت تک کھلا تھا , اس لئے  سزا کے طور پر  20 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا.  کارروائی کے دوران ، کپڑے کے اس شوروم میں  15 گاہک موجود تھے۔ لہذا ان  15 گراہکوں کی موجودگی کی وجہ سے فی صارف ایک ہزار روپیہ اور 15 ہزار اور مقررہ وقت سے زیادہ دکان کھلی رکھنے پر 5 ہزار اس طرح کل ملا کر 20 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا. اس موقع پر  کمشنر گوساوی نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ قواعد کی پاسداری کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages