بھیونڈی : تیز رفتار کار
دلخراش حادثے کا شکار ,
نوجوان کی موقع پر ہی موت ، تین
شدید زخمی ۔
بھیونڈی: (نامہ نگار ) بھیونڈی تعلقہ کے ایوئی گاؤں کے نوجوان ہنسی خوشی اپنے بھیونڈی شہر کے دوستوں کے ہمراہ بھیونڈی پارول روڈ سے ورنا کار کے ذریعے گھومنے کے لئے گئے تھے۔ وہ کار میں بیٹھ کر تیز رفتاری سے واپس آرہے تھے کہ اچانک ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس سڑک حادثے میں ایوئی گاؤں کے نوجوان کے موقع پر ہی جاں بحق ہونے کا حادثہ لاکھیولی کے قریب شمشان بھومی کے پاس کل شام کے وقت پیش آیا ہے۔ پولیس کے ذریعے سے موصولہ جانکاری کے مطابق دیپ راج ونایک وکھارے (18) سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام ہے۔ مذکورہ نوجوان بھیونڈی شہر کے اپنے دیگر تین دوستوں کے ساتھ گھومنے کے لئے پارول روڈ سے گئے ہوئے تھے اور وہ تیز رفتاری سے کار کے ذریعہ واپس آرہے تھے جیسے ہی لاکھیولی شمشان بھومی کے قریب پہنچے اچانک کار کے ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور بے قابو ہوئی کار سڑک کے کنارے کھیت میں جاکر پلٹی ہوگئی۔ اس دوران پیش آنے والے سڑک حادثے میں دیپ راج کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور تینوں دوست شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے مذکورہ سڑک حادثہ کے معاملے میں تعلقہ پولیس اسٹیشن نے حادثہ کا معاملہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں