src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی شہر کو نشہ سے نجات دلانے کے لئے ہیومن رائٹس کی جانب سے بھیونڈی زون کے2 ڈی سی پی کو سونپا گیا میمورنڈم۔ ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 27 جون، 2021

بھیونڈی شہر کو نشہ سے نجات دلانے کے لئے ہیومن رائٹس کی جانب سے بھیونڈی زون کے2 ڈی سی پی کو سونپا گیا میمورنڈم۔ ‏


بھیونڈی شہر کو نشہ سے نجات دلانے کے  لئے ہیومن رائٹس کی جانب سے بھیونڈی زون  کے2   ڈی سی پی کو سونپا گیا میمورنڈم۔ 



بھیونڈی:  ( نامہ نگار) نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ ہیومانیٹیرئن فیڈریشن مہاراشٹر کی جانب سے بھیونڈی شہر میں بڑھتے ہوئے نشہ کے تاجروں پر قدغن لگانے کے لئے بھیونڈی زون 2 کے ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان سے ملاقات کرکے انہیں مکتوب پیش کیا ساتھ ہی فوری طور پر ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح ہو کہ بھیونڈی شہر میں روز بروز بڑے پیمانے پر نشیلی اشیاء جیسے گٹکا ، تمباکو ، سگریٹ وغیرہ کھلے عام فروخت ہورہے ہیں۔ مذکورہ نشیلی اشیاء کی وجہ سے بھیونڈی میں نوجوانوں سمیت عام لوگوں کی زندگیاں برباد ہو رہی ہیں نیز بہت سے چھوٹے بچے بھی نشہ کے عادی ہورہے ہیں۔ شہریوں اور نوجوان طبقہ کے  مستقل نشہ کا استعمال کرنے کی وجہ سے شہر میں ان کے ذریعے غنڈہ گردی جیسے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ نشہ کی علت کو پورا کرنے کے لئے پیسہ نہ ہونے کی صورت میں نابالغ بچے اور نوجوان بہت سارے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔  اسی طرح بھیونڈی شہر میں گٹکا مافیاؤں کے ذریعے بڑے پیمانے پر گٹکے کا ذخیرہ کرکے اسے بڑے پیمانے پر بھیونڈی شہر کے ساتھ ہی دیگر شہروں میں بھی کھلے عام سپلائی اور فروخت کررہے ہیں۔ 

اس سلسلے میں نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ ہیومانیٹیرئن فیڈریشن مہاراشٹر کے عہدیداروں نے ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ معاملے میں فوری طور  پر  بھیونڈی کے تمام گٹکا مافیا ، تمباکو مافیا اور سگریٹ مافیاؤں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کرتے ہوئے تمام نشیلی اشیاء کو بھیونڈی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جائے اور بھیونڈی کو نشیلی اشیاء سے نجات دلائیں اس طرح کا مطالبہ ہیومن رائٹس کی جانب سے کیا گیا ہے۔  اس موقع پر تھانہ ضلع اور بھیونڈی شہر کی پوری ٹیم موجود تھی۔ مذکورہ وفد میں ریاست مہاراشٹر کے کارگزار صدر شیخ عبد الجبار ، ڈاکٹر وسیم انصاری ، شیخ اسماعیل ، ابو ریحان انصاری ، نواز سیخ ، شیخ کمال الدین ، کے ساتھ ہی دیگر عہدیداران شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages