مالیگاؤں میں پٹرول 102,22
فی لیٹر اور ڈیزل 92 کے پار
مالیگاؤں (نامہ نگار) آج ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا نرخ آگ اگل رہا ہے. پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دیکھ کر رسوئی گیس نے بھی اپنا منہ لال کر لیا ہے. غریب افراد کھانوں کی تیاری کے لئے پتھر کے زمانوں میں لوٹتے ہوئے چولہوں میں لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں تو آمد و رفت کے کرایہ میں اضافہ نے عام افراد کو اپنا سفر موقوف کرنے کا اشارہ دے دیا ہے. پٹرول وڈیزل کے بڑھتے دام نے اشیائے ضروریہ کے نرخ کو آسمان پر پہنچا دیا ہے. کھانے کے تیل میں راکیل در آیا ہے. شکر کی مٹھاس میں کڑواہٹیں گھل گئیں ہیں یہ دیکھ کر دالوں نے بھی اپنا بھاؤ بڑھا دیا ہے. دودھ دینے والے جانور بھی چاروں کی مہنگائی دیکھتے ہوئے دودھ کی پیدا وار میں کمی کردی ہے. دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی چیزیں سجی ہوئی گراہکوں کی منتظر ہیں عالم یہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل اور رسوئی گیس کے دام آسمان پر پہنچا دیئے ہیں. بڑھتے ہوئے اس نرخ نے عوام و خواص کے علاوہ متوسط طبقہ کی بھی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے. مزدور پیشہ افراد تو جائے رفتن نہ پائے رفتن کے مصداق زیر بار ہوتے جارہے ہیں. چہار جانب مہنگائی کا مہیب سناٹا حاوی ہوتا جارہا ہے. بازار کی رونقیں ماند ہوتی جارہی ہیں. مہنگائی نے ہر طبقہ کو اس درجہ متاثر کر رکھا ہے کہ انھیں کہیں کوئی جائے پناہ نظر نہیں آتی. میٹرو سٹی کہلانے والے مالدار شہروں کی بنسبت صنعت پارچہ بافی اور مزدوروں کا شہر مالیگاؤں بھی اس پٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے داموں سے مبرا نہیں رہا. آج مورخہ 13جون بروز اتواز مالیگاؤں شہر میں پٹرول کا نرخ فی لیٹر 102,22 تک پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیزل 92 کے نرخ پر پہنچ کر سڑکوں گلیوں, چوک چوراہوں کے علاوہ کھلے میدانوں میں دوپہیہ اور چار پہیہ سواریوں کو کھڑا کرنے پر مجبور کئے ہوئے ہے





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں