src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن انجینئر کا دورہ کرایا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 31 مئی، 2021

مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن انجینئر کا دورہ کرایا

 

مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن  انجینئر کا دورہ کرایا

محمدآباد پانی کی نکاسی کا سنگین مسئلہ حل ہونے کے آخری مراحل میں

 


گولڈن نگر خلیل ہائی اسکول سے لگ کر 30 - 35 سالہ پرانا محلہ محمدآباد میں گٹر نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی کا مسئلہ دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا تھا. نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں جاتا ہے. مذکورہ مسائل کے حل کیلئے محمدآباد پنچ کمیٹی نے گذشتہ پانچ، چھ ماہ قبل جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی سے گذارش کی. مستقیم ڈگنیٹی حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اول روز سے ہی پانی کی نکاسی کیلئے نئی گٹر تعمیر کروانے کیلئے جدوجہد کرنے لگے، اس بیچ کئی مسائل آئے جس کی وجہ سے کام رک سکتا تھا، مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی حکمت عملی سے حل کرتے ہوئے گٹر کی تعمیر کیلئے سرگرمی جاری رکھتے ہوئے محمدآباد و اطراف کی پرائیویٹ موجنی کروائی جو کہ مالیگاؤں کی تاریخ میں سب سے بڑی پرائیویٹ پیمائش ہوئی. جس میں محمدآباد کیلئے گٹر نکلی جوکہ حذف ہوچکی تھی. گٹر کی تعمیر کیلئے آج مستقیم ڈگنیٹی  نے کارپوریشن کے انجینئر کو بلا کر علاقے کا دورہ کرایا. محمدآباد کی عوام سے مستقیم ڈگنیٹی   نے کہا کہ گذشتہ 5، 6 مہینوں کی محنت رنگ لانے والی ہے، گٹر کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے ان شاء اللہ جلد ہی گٹر کی تعمیر شروع ہوگی اور محمدآباد کی عوام کا برسوں پرانا سنگین مسئلہ پانی کی نکاسی کا حل ہوگا. آج محمدآباد میں کارپوریشن انجینئر کے دورے سے محلے کی عوام کافی خوش نظر آئی اور پنچ کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے ہم برسوں سے پریشان تھے کئی لیڈران کے پاس بھی گئے لیکن لیڈران نے جھوٹا وعدہ کرکے کام کو عملی طور سے کرنے کیلئے سرگرمی ظاہر نہیں کئے جس کے بعد ہم پڑھے لکھے نوجوان عوام کی ہمدردی رکھنے والے لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کو مسائل سے روشناس کرایا جس کا نتیجہ عوام کے سامنے ہے کہ کس طرح مستقیم صاحب نے مرحلہ بہ مرحلہ قانونی ڈھنگ سے سہی سمت کے ساتھ کام کیا اور آج انجینئر کے دورے سے امید لگ گئی کہ جلد ہی گٹر کی تعمیر ہوکر محمدآباد کا پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہوگا. پنچ کمیٹی نے مزید کہا کہ اصل لیڈر شپ اسی کو کہتے ہیں کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی طور سے سرگرم ہونا اور اپنی حکمت عملی و دور اندیشی کی صلاحیت سے عوام کے حق میں فیصلہ لینا یہ سب صلاحیتوں والا ہی اصل لیڈر ہوتا ہے اور الحمد للہ محمدآباد کی عوام سمیت پورا شہر دیکھ رہا ہے کہ جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب میں یہ تمام صلاحیتیں موجود ہے. اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ کارپوریشن انجینئر، فیاض انمول، تانے ماما، ببلو قریشی، شہزاد ماسٹر، آمین اڈے والے، نہال مقادم، محمد الطاف، نہال سردار، آصف بنداس، رضوان بلڈر، شفیق رکشے والا، آصف سر (خلیل اسکول)، اقبال ماما، مسیح اللہ بیسٹ، وغیرہ موجود تھے.

منجانب : محمدآباد پنچ کمیٹی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages