src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 24 مئی، 2021




مالیگاؤں میں دو دن سے لاپتہ 12 سالہ ارسلان کی اچانک لاش بر آمد, قتل کا شبہ, پولیس تفتیش شروع, 

مالیگاؤں (خیال اثر) رحمت آباد جیسے مضافاتی علاقہ 12 سالہ ارسلان نامی بچہ سنیچر کو اچانک غائب ہو گیا. رات دیر گئے تک جب وہ واپس نہیں لوٹا تو بچے کی والدہ نے اپنے شوہر کو فون کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے نا آنے اور نا ملنے کی خبر دی. اپنے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی ارسلان کے والد بھی فورأ گھر پہنچ کر اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی. تمام عزیز و اقارب تک گمشدگی کی اطلاع پہنچائی گئی لیکن ارسلان کے تعلق سے کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی تب محلے کے ہی ایک شخص نے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے ضیاء مسکان کا موبائل نمبر  مہیا کرتے ہوئے بتایا مذکورہ شخص اور گروپ ہر حال میں تمہارے بیٹے کو تلاش کر لیں گے. سب سے پہلے گروپ کے سرگرم رکن علاؤ الدین للے نے ارسلان کی گمشدگی پر مبنی پوسٹ کو مشتہر کردیا. ساری کوششیں بےکار ہونے کے بعد ناکامی جب ہاتھ آئی تو ضیاء مسکان وغیرہ نے سنسان میدانوں اور عوامی بیت الخلاء کی بند پڑی ٹانکیوں تک میں ارسلان کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ہر طرف سے مایوس ہونے کے باوجود ضیاء مسکان کی سرگرمیاں جاری رہیں. ارسلان کی دستیابی کسی صورت نہیں ہورہی تھی. دو دن کے گزرنے کے بعد محمد علی روڈ سے متصل گولڈن نگر و جعفر نگر کے قریب موجود عظیم دینی درسگاہ مہد ملت کے قریب زیر تعمیر ایک بلڈنگ کے ایک مزدور نے حب کام کی شروعات کرنا چاہی تو بلڈنگ کے باتھ روم کے اندر کا بھیانک منظر دیکھ کر کانپ کر رہ گیا. باتھ روم میں 12 سالہ ارسلان کی انتہائی مخدوش نعش دیکھتے ہی وہ ڈر بھاگا. قرب و جوار کے افراد کو جب یہ معلوم ہوا کہ بلڈنگ میں گمشدہ 12 سالہ ارسلان کی لاش موجود ہے تو فورأ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع بہم کی گئی. خاتون  ڈی وائے ایس پی پی لتا ڈھونڈے, پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے پی ایس  آئی ناظم شیخ, ببو سر وغیرہ نے تفیش شروع کی. نعش دیکھنے کے بعد پہلی ہی نظر میں ثابت ہو گیا کہ 12 سالہ ارسلان کا انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا ہے. اس کے چہرے اور سر کے پچھلے حصے پر زخموں کے نشان اور باتھ روم کی دیواروں پر خون کے چھینٹے ثابت کررہے تھے کہ کسی درندے نما انسان نے 12 سالہ معصوم ارسلان کا قتل کیا ہے. 
پولیس محمکہ انتہائی ایمانداری اور تندہی سے اپنی تفتیش میں مصروف ہے. تادم تحریر کوئی اطلاع دستیاب نہیں ہوئی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages