src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کا پیری چوک اسرائیل اور یاہو مخالف نعروں سے گونج اٹھا ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 22 مئی، 2021

مالیگاؤں کا پیری چوک اسرائیل اور یاہو مخالف نعروں سے گونج اٹھا ‏



مالیگاؤں کا پیری چوک  اسرائیل اور یاہو مخالف نعروں سے گونج اٹھا 

فلسطین بچاؤ کمیٹی مالیگاؤں نے بیچ سڑک پر اسرائیلی مشروب کی خالی بوتلوں کا جلایا الاؤ 


مالیگاؤں (نامہ نگار) اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مزاحمت برسوں پرانا معاملہ ہے. حالیہ دنوں اسرائیلی درندوں نے ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے آسمان سے آگ برسائی تو ٹینکوں کے ذریعے زمین کا سینہ چھلنی کیا. مسلسل 11 دنوں تک اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں مرد و خواتین اور بچے لقمۂ اجل بنے تو غزہ کا رہائشی علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا. وہ تو خیر ہوئی کہ مصر کی ثالثی نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کردیا. غزہ کے شعلوں میں گھرے ہوئے کھنڈر نما مکانات سے دھواں اٹھ رہا ہے تو ملبے میں دبے ہوئے بے قصور فلسطینیوں کی کراہیں بلند ہورہی ہیں جسے دیکھ اور سن کر ہر ذی روح کا دل کانپ جاتا ہے. مالیگاؤں فلسطین بچاؤ کمیٹی کے ذمہ داران بھی اس سے مبرا نہیں ہیں. بے شمار سماجی و ملی تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے. برسوں سے فلسطین بچاؤ کمیٹی کے بنیاد گزار مرحوم ساتھی نہال احمد اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں. وقت بہ وقت اپنے قائد سے محروم ہونے کے باوجود فلسطین سے یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرتے رہے ہیں. حالیہ 11دنوں کی بمباری اور اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین بچاؤ کمیٹی کے زیر انصرام اسرائیل کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لئے اسرائیلی مصنوعات و مشروبات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ساتھ ہی قد آدم بورڈ اور سیاہ پرچم کے ذریعے کھلے عام اسرائیل کی مذمت کا اعلان کیا گیا تھا حالانکہ محمکہ پولیس نے کمیٹی کے ذمہ داران کو اس احتجاج سے باز رکھنے کی لاکھ کوشش کی لیکن ذمہ داران نے پولیس کے بےجا دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آج دوپہر تین بجے پیری چوک (جنتا دل پارٹی آفس) پر اپنا زبردست احتجاج درج کیا. احتجاج کے دوران اسرائیل اور نتن یاہو مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پیری چوک گونج اٹھا. یہیں پر کمیٹی کے ذمہ داران کے ہاتھوں اسرائیل مشروبات کی خالی بوتلوں کا الاؤ جلایا گیا. اس دوران نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین بچاؤ کمیٹی کی فعال رکن ساجدہ نہال احمد نے کہا کہ مرحوم ساتھی نہال احمد نے ہمیشہ ہی اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کی تھی. ان کے ذریعے برسوں تک ہفت روزہ عوامی آواز اور روز نامہ ڈسپلین جیسے مؤقر اخبارات میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل جلی حرفوں میں شائع ہوتی رہی تھی. آج چونکہ مرحوم ساتھی نہال احمد کا یوم ولادت ہے اسی لئے ہم نے ان کے یادوں کے سہارے اسرائیلی مذمت اور فلسطین کی حمایت کے دن کا انتخاب کیا ہے. یہیں پر مستقیم ڈگنیٹی نے ببانگ دہل کہا کہ پولیس نے ہمیں احتجاج سے باز رکھنے کی ہزار کوشش کی لیکن اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی مظلومیت نے ہمیں اپنے ارادے پر اٹل رکھا. انھوں نے مزید کہا کہ کہ ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب لیگ اور یو این او سے بھی رجوع ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مذمتی و تحریری مکتوب روانہ کرنے والے ہیں ساتھ ہی ہندوستان کے صدر جمہوریہ سے بھی تحریری گزارش کریں گے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سفارتی سطح پر اسرائیل پر دباؤ بناتے ہوئے بےجا ظلم و ستم سے باز رکھنے کے لئے اپنی آواز بلند کریں. اس موقع پر سابق رکن بلدیہ رضوان خان, رکن بلدیہ عبدالباقی, رکن بلدیہ منصور شبیر, سہل عبدالکریم, انیس مستری, مسلم ڈھانڈے, سلیم گڑبڑ, آفتاب ارجن, شعیب نہالی, ابوللیث نہالی, عبدالرحمان انصاری,عارف حیسن پاپا. ماجد منصور,  مزمل ڈگنیٹی,شکیل بھائی  حاجی احمد پورہ,  وغیر کے علاوہ عوام و خواص کا نعرے لگاتا ہوا ماسک بردار جم غفیر موجود رہا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages