src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نرسمانند سرسوتی پر سخت کاروائی کا مطالبہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر خالد پرویز نے خاتون ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

نرسمانند سرسوتی پر سخت کاروائی کا مطالبہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر خالد پرویز نے خاتون ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا


مالیگاؤں میں ملعون  سوامی نرسمانند سرسوتی پر سخت کاروائی کا مطالبہ 


رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر خالد پرویز نے خاتون ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا



مالیگاؤں (نامہ نکار ) غازی آباد  داسنا کے ملعون نرسیما نند سرسوتی (سادھو شیو شکتی دھام ) نے ایک پریس کانفرنس میں سرور کونین رسالت مآب رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی  شان میں گستاخانہ کلمات ادا کیے اور عموما ساری دنیا کے مسلمانوں اور خصوصا ہندوستان کے مسلمانوں اور اس دیش میں بسنے والے سیکولر باشندوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے . آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں ساری دنیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا نبی اور مسلمانوں کا رہبر مانتی ہے دنیا بھر کے تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن کچھ شرپسند عناصر جو اس  ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے دشمن ہیں جو اس دیش کے امن اور سالمیت کے دشمن ہیں وہ اس طریقے کی ملعون اور نازیبا حرکت کر کے  ملک کے امن کیلئے خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے لوگ جو اس  ملک  میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ی اور شرانگیزی پھیلا کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کر کے آنے والے وقت میں امن کا گہوارہ کہلانے والے  اس ملک  بھارت کی اس خصوصیت کو داغدار کرنا چاہتے ہیں وہ اس طریقہ کے بیانات دے رہے ہیں یقینا اس سے  ملک کا مسلمان ناموس رسالت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرسکتا ہے ایسے معلون اور گستاخ رسول کو کیفر کردار تک پہنچا سکتا ہے.  اس ملک کے مسلمان امن پسند ہیں اور انہیں اس امن کی تعلیم اپنے رہبر سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملی ہے آنے والے وقت میں اس  ملک کا امن برقرار رہے اور اس دیش کی خوشحالی برقرار رہے اس کے لیے ایسے دیش کے امن کے دشمن کو اس ملک کے قانون کے مطابق سزا ملے جس کے لیے مالیگاؤں شہر کے  ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی  کو جیسے ہی اس خبر کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے ملی رکن اسمبلی نے فورا سے پیشتر اپنے رفقائے کار کے ساتھ مالیگاؤں شہر کی خاتون ڈی وائے ایس پی  سے ملاقات کرکے پولیس عملہ کی توجہ مبذول کرائی  اور ایسے نامعقول اور نا ہنجار  پر فورا پولیس کاروائی کی جائے اس طرح کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ ٹوئیٹر کمپنی کو میل کر کے اس ملعون شخص کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی سفارش بھی کی . اس وفد میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ مجلس گٹ نیتا و کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز کارپوریٹر ساجد عبدالرشید مقادم ، مسعود مولانا کمپاؤنڈ ، حاجی خالد سکندر ، حبیب میاں جی ، محمد اسرائیل اسو، ذاکر اسرائیل وغیرہ موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages