src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا ولی رحمانی کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ ہند کا عظیم نقصان ہے، انہوں نے ملت کے اتحاد اور دین کی بقا کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں : مولانا الیاس خان فلاحی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

مولانا ولی رحمانی کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ ہند کا عظیم نقصان ہے، انہوں نے ملت کے اتحاد اور دین کی بقا کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں : مولانا الیاس خان فلاحی



 

مولانا ولی رحمانی کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ ہند کا عظیم نقصان ہے، 

انہوں نے ملت کے اتحاد اور دین کی بقا کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں : مولانا الیاس خان فلاحی


ممبئی : (پریس ریلیز) مولانا ولی رحمانی کی رحلت پر جماعت اسلامی مہاراشٹر کے معاون امیر حلقہ مولانا الیاس خان فلاحی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا یہ خبر انتہائی رنج کا سبب ہے کہ ہم سب کے دینی و ملی رہنما معتبر عالم دین اور امیر شریعت بہار بنگال جھارکھنڈ مولانا سید محمد ولی رحمانی اس دار فانی سے دارالبقا کی جانب روانہ ہوگئے ۔ ان کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ ہند کا عظیم نقصان ہے اور بجا طور پر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ  ایک عالم دین کی موت ایک عالم کی موت کے برابر ہے ۔

مولانا ولی رحمانی کی پوری زندگی ایک روشن کتاب کی مانند ہے ، ان کا پورا خانوادہ ملک عزیز میں ملت اسلامیہ اور دین اسلام کی خدمت کیلئے معروف و مشہور ہے ۔ مولانا ولی رحمانی امیر شریعت کی حیثیت سے عظیم خدمات انجام دے رہے تھے اور اسی طرح ملت اسلامیہ ہند کا سب سے معتبر پلیٹ فارم مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری اور اس کے ایک عظیم قائد کی صورت میں ابھر کر  سامنے آئے تھے ۔ مولانا کی بیباکی ، جرات اور باطل کے سامنے ان کی ثابت قدمی ملت اسلامیہ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کی جاتی رہے گی ۔ انہوں نے ملت کو متحد کرنے اور مسلم پرسنل لا کے تحفظ کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ۔ زندگی کے آخری لمحات تک وہ ملت اسلامیہ اور پرسنل لا کیلئے فکر مند رہے ۔

جماعت اسلامی ہند کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ مولانا ولی رحمانی کی سرپرستی اور ان کی خدمات ہمیں بھی حاصل رہیں ۔ انہوں نے تمام جماعتوں اور سبھی مکاتب فکر کے مسلمانوں کو یکجا کرنے اور دین کی بقا کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں ۔ بھارت میں ہم اس بات کے گواہ ہیں کہ مولانا کی کوششیں تاریخ اسلام میں ہمیشہ یاد کی جائیں گی ۔ ہم اس موقع پر مولانا ولی رحمانی کی مغفرت اور ان کے بلندی درجات کیلئے اللہ سے دعا گو ہیں اور ان کے خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اور یہ صبر جمیل اللہ پوری امت کو عطا کرے اور اللہ تعالیٰ سے ہم یہ بھی درخواست گزار ہیں کہ مولانا ولی رحمانی کا نعم البدل امت کو عطا فرمائے اور اس امت کے حال پر رحم فرمائے نیز ہمارے لئے آسانیان پیدا فرمائے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages