src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت. قحط الرجال کے اس دور میں یہ خبر نہایت اندوہناک ہے کہ مولانا ولی رحمانی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت. قحط الرجال کے اس دور میں یہ خبر نہایت اندوہناک ہے کہ مولانا ولی رحمانی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔

 


جمعیۃعلماء مہاراشٹر کااظہار تعزیت 

قحط الرجال کے اس دور میں یہ خبر نہایت اندوہناک ہے کہ مولانا ولی رحمانی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔



امیر شریعت مولانا سید ولی رحمانیؒ کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ ہے ، آپ ایک علمی خانوادے کے گل سرسبد تھے، آپ کے دادا مولانا محمد علی مونگیری رح بانی ندوہ اور والد مولانا منت اللہ رحمانی رح آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پہلے جنرل سیکرٹری تھے، 
مولانا ولی رحمانی نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم کی پیروی کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود میں بسر کی ۔
آپ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر فائز تھے ، آپ کی نگرانی میں ملت کے نوجوانوں کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنےکے لئے ٹیکنیکل کالج ، اسپتال ، آئی اے ایس کی کوچنگ چل رہی تھی ۔ آپ ملی ، قومی اور عوامی مسائل پر بھی گہری نظر رکھتے تھے۔ 
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃعلما ءمہاراشٹرنے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوگیا ہے ، بظاہر اس کا پر ہونا مشکل نظر آرہا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے اور ملت اسلامیہ کو اس نازک گھڑی 
میں ان کا نعم البدل عطا فرمائے ،آمین
نماز جنازہ اتوارکوصبح ۱۱؍بجے  خانقاہ جامعہ 
رحمانیہ مونگیر میں ادا کی جائے گی ۔
ائمہ مساجد ،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے ۔  
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages